باجوڑ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار و دیگر اہلکار شہید، وزیرِاعظم کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار اور دیگر اہلکار شہید ہو گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دھماکے کی مذمت کی ہے اور واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار نواگئی، دیگر اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہداء کے بلندی درجات کی دعا اور شہداء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شہباز شریف نے دھماکے کے زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے تحصیل خار میں سرکاری گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اے سی فیصل سلطان، تحصیل دار عبدالوکیل، صوبیدار نور حکیم اور کانسٹیبل رشید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ و شرمناک فعل ہے۔
ایاز صادق نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا
باجوڑ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کی حکومت باجوڑ کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے، طلال چوہدری
باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے 5 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں خیبرپختونخوا کابینہ کے اراکین، اعلیٰ سرکاری افسران، پولیس اہلکار اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی۔ شہید اہلکاروں کو فوجی اعزاز کے ساتھ الوداع کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد خیبر پختونخوا کے 8 اضلاع میں ایمرجنسی نافذ
یاد رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں سیلابی صورتحال کے بعد ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں دو پائلٹس اور عملے سمیت پانچ افراد جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news باجوڑ پاکستان پشاور خیبرپختونخوا نماز جنازہ ہیلی کاپٹر حادثہ