بیجنگ : گزشتہ ماہ میکسیکو  کی پارلیمنٹ کے اسپیکر  سرجیو گوٹیریز لونا نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین کا دورہ کیا ۔ چین میں قیام کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ حالیہ دورے کی سب سے بڑی کامیابی میکسیکو اور چین کے درمیان کئی اہم شعبوں میں اتفاق رائے کا حصول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کے تحت کیا گیا  ہے بلکہ یہ ایک سیاسی پیغام بھی ہے کہ میکسیکو ہمیشہ کثیر الجہتی کا احترام کرے گا اور باقی دنیا کے ساتھ احترام اور ہم آہنگی کے جذبے کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دے گا۔ گوٹیریز نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ  نے ایک دوسرے کی مدد کی ہے، ترقیاتی تجربات کا اشتراک کیا ہے اور مشترکہ طور پر لوگوں کی فلاح و بہبود کو فروغ دیا ہے، جو طویل عرصے سے چین اور لاطینی امریکہ کا مشترکہ ہدف رہا ہے۔ موجودہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر  ان تعلقات کی گہرائی چین اور لاطینی امریکہ کو اپنے عوام کے لئے  بہتر زندگی پیدا کرنے کی راہ پر گامزن کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ انسانیت کے  ہم نصیب معاشرے کے تصور سے بہت متاثر  ہوئے ہیں۔ بنیادی طور پر، ممالک کے درمیان اس ہدف کی تکمیل کے لئے طریقے اور ذرائع ہمیشہ باہمی تفہیم اور خلوص کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں.

گوٹیریز کا ماننا ہے کہ میکسیکو اور چین کے مابین قریبی تعلقات ہیں۔چین میکسیکو کی سٹی میٹرو لائن  ون  کی تعمیر میں شامل ہے۔ چینی کمپنیاں  میکسیکو میں نہ صرف اس منصوبے ، بلکہ بہت سے دوسرے  منصوبوں میں بھی شامل ہیں. میکسیکو کی موجودہ حکومت کے اہم  منصوبوں میں سے ایک توانائی کی  تبدیلی کو انجام دینا ہے ، بالخصوص نئی توانائی کی گاڑیوں کی ترقی ایک اہم ہدف ہے۔ بہت سی چینی کمپنیوں نے میکسیکو میں سرمایہ کاری کرکے کارخانے قائم کئے ہیں ۔ نہ صرف نئی توانائی کی گاڑیاں ، بلکہ فوٹو وولٹک سبز توانائی بھی لاطینی امریکہ میں سب سے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے۔ گوٹیریز نےامید ظاہر کی  کہ  میکسیکو اور چین  سائنس و ٹیکنالوجی، ایرو اسپیس اور آٹوموبائل کے شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ چین اور میکسیکو  کو ملتے جلتے تاریخی تجربات کا سامنا رہا ہےاور دونوں ممالک ایک جیسی ترقیاتی  جستجو  رکھتے  ہیں۔ خصوصی انٹرویو میں  گوٹیریز نے ان  دو قدیم تہذیبوں کے مابین دوستی کے بارے میں بات کی ، اور فریقین کے درمیان مستقبل کے تعاون کے لئے اپنی توقعات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ چین اور لاطینی امریکہ  مشترکہ خوشحالی کے لئے دونوں فریقوں کی یکجہتی اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

Post Views: 5

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین اور لاطینی امریکہ کے لئے

پڑھیں:

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملے میں بہتری لانے کےلئے کچھ فیصلے تو کرنے ہوںگے اور کوشش کرنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو اس پر قائم رہیں کسی طرح بھی اب واپسی نہ کریں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی اچھی تبدیلی کی زد میں ہیں اور لوگ اسی کوشش میں رہتے ہیں مگر آپکے نصیب میںجو ایسا ہو رہا ہے اب پوری ایمانداری سے اسے حاصل کر لیں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج آپ کے حق میں جا رہی ہے اس لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں قسمت بھرپور ساتھ دے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ تیاری شروع کر لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کی مالی مدد کرے گا انشاءاللہ اور کافی دِنوں سے جو تکلیف تنگ کر رہی تھی اس سے نجات حاصل ہو گی، مگر کچھ اپنے اب ساتھ بھی چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے مزاج کو بدلیں اور سنجیدہ ہو جائیں اس موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دیا ماسوائے وقت برباد کرنے کے۔آج جو سامنے آ رہا ہے اس پر اچھی طرح غور و فکر کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ماضی کی ایک غلطی سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن لوگوں سے پہلے بھی دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے آج وہ قریب بھی آئیں تو ان کو دور ہی رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اُن کے ٹھیک ہونے میں ابھی وقت درکار ہے مگر تھوڑی سی بہتری آج صبح ہی مل جائےگی اور آپ کو اپنے کاموں میں قدرے آسانیاں محسوس ہونگی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں ہے کہ دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے،بری طرح جکڑن کا شکار لگتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ دیں اور سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی اتاریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات پر قابو رکھیں اور توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے لئے صورتحال بڑی خراب ہو سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نا ہی خود کسی کی زندگی میں مداخلت کریں اس طرح آپ نقصان سے بچ جائینگے آج کل ویسے ہی مخالفین بہت خلاف ہو رہے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی حالات کچھ تو بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر آپ کو ابھی بھی اچھے برے کی تمیز نہیں ہے غلط فیصلے کر رہے ہیں جو خود پر ظلم ہے آج کا دن صرف اپنی عقل استعمال کرنےکا ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے آپکو اپنے مسئلے کا حل مل سکتا ہے اور وہ کام بھی ممکن ہو گا جس سے آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کی صحت میں بھی بہتری آ رہی ہے بندش ٹوٹ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران