Express News:
2025-08-17@16:48:36 GMT

مسلم لیگ (ن) کی سیاست

اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT

برسوں بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے ماضی کے مسلم لیگ (ن) کے سابق اہم رہنما چوہدری نثار علی خان سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔ چوہدری نثار ، نواز شریف کابینہ کے اہم ترین، مضبوط و بااختیار وزیر کے طور پر وزیر اعظم کی کچن کابینہ کا حصہ ہوتے تھے۔ چوہدری نثار اپنے علاقے کی اہم سیاسی شخصیت اور قدآور وفاقی وزیر شمار ہوتے ہیں۔

میاں نواز شریف نے چوہدری نثارکی بات نہیں مانی تھی اور اسی وجہ سے بالاتروں کی مخالفت مول لینا پڑی تھی جس کے نتیجے میں دو تہائی اکثریت کے حامی وزیر اعظم کو ایک عدالتی فیصلے کے نتیجے میں نااہل قرار دیا گیا اور وہ سڑکوں پر آکر مظاہرے کرتے رہے اور قید میں بھی رہے۔

اس موقع پر نواز شریف اور چوہدری نثار علی کے راستے الگ ہوگئے تھے مگر بانی پی ٹی آئی کی پوری کوشش کے باوجود وہ پی ٹی آئی میں اس لیے شامل نہیں ہوئے تھے کہ اس طرح انھیں پی ٹی آئی کے جلسوں میں نواز شریف کے خلاف تقریریں سننا پڑتیں اور کرنا بھی پڑتیں۔ مسلم لیگ ن سے الگ ہوکر وہ آزادانہ طور پر انتخابات میں حصہ لیتے رہے اور مسلم لیگ (ن) نے بھی اس ظرف کا مظاہرہ نہیں کیا تھا کہ وہ 2018 کے الیکشن میں اپنے سابق اہم رہنما کے خلاف اپنا امیدوار کھڑا نہ کرتی جس کے نتیجے میں (ن) لیگ اور چوہدری نثار دونوں ہارے اور پی ٹی آئی کا غلام سرور خان جیتا تھا جس نے پی ٹی آئی حکومت میں وزیر ہوا بازی بن کر پی آئی اے کے پائلٹس کے بارے متنازعہ بیان دیا تھا۔

 نااہلی کے بعد نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو وزیر اعظم بنایا تھا تاہم چوہدری نثار ان کی کابینہ میں شامل نہیں ہوئے تھے، اگر چوہدری نثار کو وزیر اعظم بنایا جاتا تو نواز شریف اور بالاتروں کی دوریاں ختم ہو سکتی تھیں اور بالاتروں کو نیا وزیر اعظم لانے کا تجربہ نہ کرنا پڑتا ۔

ویسے مسلم لیگ (ن) میں اپنوں کے لیے پالیسی بھی عجیب ہے یا وہاں بھی حال بانی پی ٹی آئی والا ہے اور مختلف بھی ہے۔ (ن) لیگ کے الیکشن ہارے ہوئے پرانے (ن) لیگی غلام دستگیر کے صاحبزادے کو (ن) لیگی حکومت میں وزارت بھی دی گئی پھر خرم دستگیر کو بھارت سے جنگ کے بعد بلاول بھٹو کی زیر قیادت وفد میں شامل کرکے باہر جانے کا موقعہ دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما سعید کرمانی، میاں جاوید لطیف، نواز شریف کی حمایت میں اپنی سینیٹر شپ عدالتی فیصلے سے گنوانے والے نہال ہاشمی، سابق وزیر اعلیٰ کے پی مہتاب عباسی، سابق گورنر سندھ زبیر عمر اور بہت سے سینئر کہاں ہیں؟ انھیں (ن) لیگ نہیں پوچھ رہی۔ کسی وجہ سے (ن) لیگ سے ناراض سابق وزرائے اعلیٰ سندھ غوث علی شاہ، لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم، سابق وزیر اعلیٰ و سابق گورنر بلوچستان نواب ثنااللہ رئیسانی اور جنرل عبدالقادرکیوں (ن) لیگ سے الگ ہوئے تھے۔

کیوں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں جانے پر مجبور ہوئے تھے، انھیں (ن) لیگ بھول گئی اور پوچھا تک نہیں گیا کہ انھیں کیا شکایات تھیں۔ سندھ سے (ن) لیگ چھوڑ کر پی پی میں جانے والوں کو اہمیت نہ دے کر سندھ سے مسلم لیگ (ن) کا خاتمہ کرایا گیا مگر ناراض رہنماؤں کو منانے کی روایت مسلم لیگ (ن) میں ہے ہی نہیں جب کہ سیاست سے غیر متعلق ہو جانے والے سابق اسپیکر الٰہی بخش سومرو یا (ن) لیگی پالیسی سے خفا ہو جانے والے ایسے نظرانداز کیے گئے جیسے ان کی (ن) لیگ کے لیے خدمات تھی ہی نہیں۔

ایبٹ آباد جیسے (ن) لیگی گڑھ سے (ن) لیگ کی شکست پر سوچنا چاہیے تھا کہ ایسا کیوں ہوا۔ سندھ میں مسلم لیگ (ن) ایک صوبائی نشست بھی جیت نہ سکی تھی یہ شکست لمحہ فکریہ ہونی چاہیے تھی مگر پرواہ تک نہیں کی گئی جس کے نتیجے میں (ن) لیگ خود کو پنجاب تک محدود کر چکی ہے جب کہ اس کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کہیں بہتر ہے جس کی پنجاب میں قابل ذکر عوامی نمایندگی ہے۔ اپنے پرانے رہنماؤں کو نظرانداز رکھنا بھی (ن) لیگی ہمدردوں کی مایوسی کا سبب ہے مگر (ن) لیگی قیادت کو اپنوں کے ساتھ اس سلوک کی کوئی فکر نہیں جس کی وجہ سے (ن) لیگ پنجاب تک محدود ہوگئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے نتیجے میں چوہدری نثار نواز شریف پی ٹی آئی مسلم لیگ ہوئے تھے

پڑھیں:

پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی

پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کی بہترین محافظ ہے، ملکی اداروں پر بلاجواز تنقید درست نہیں، ہمیں مسائل کے حل کے لیے وسیع پیمانے پر مذاکرات کرنے چائیں۔

اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، آئین پاکستان نے تمام اکائیوں کو جوڑے رکھا ہوا ہے، اختلاف رائے رکھتے ہوئے شائستگی کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ ہر گناہ فوج پر ڈال دینا درست نہیں، کیا ہمارے دامن پر کوئی داغ نہیں ہے

فوج کہیں باہر سے نہیں آئی یہ ہماری اپنی فوج ہے، ملک میں ہر آفت کا سامنا آکر فوج نے ہی کیا ہے، ہماری فوج نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاک فوج سرحدوں کی بہترین محافظ ہے، ملکی اداروں پر بلاجواز تنقید درست نہیں، فوجی افسران اور جوان روزانہ شہید ہو رہے ہیں۔ان کے بقول اس ملک کے 4 آمروں نے جڑیں کھوکھلی کیں، فوج سے ہزار شکایتیں ہوں گی لیکن وہ ہماری فوج ہے، ہمیں مسائل کے حل کے لیے وسیع پیمانے پر مذاکرات کرنے چائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبائی حکومت نے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، وفاقی وزیر امیر مقام فیلڈ مارشل کیساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان خیبر پختونخوا میں سیلاب، ایمل ولی خان کا اے پی سی میں امن مارچ موخر کرنے کا اعلان طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 400سے تجاوز،مون سون کے مزید 3سپیل کی پیشگوئی، شدت 50فیصد زیادہ ہو گی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  •  عمران خان اگر9مئی پر معافی مانگیں گے تو ان کی سیاست کو دھچکا لگے گا : عثمان شامی
  • پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات
  • مڈل کلاس سیاست
  • مسلم لیگ ن نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو ٹکٹ دےدیا
  •  نوازشریف کی وزیراعظم شہباز شریف کو  سیلاب متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت
  • مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیرآباد کیلئے عطا تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • ایشیا کپ: ہربھجن سنگھ نے پاکستان سے میچ کی مخالفت کردی
  • یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہے: فیصل کریم کنڈی