وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا یے، عام آدمی نے اس دوران بہت مشکلات برداشت کیں، اب جو بجٹ آئے گا اس میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا، ہم نے وزیراعلیٰ سندھ اور تاجروں سے بھی ملاقات کی ہے، سب کی مشاورت سے اچھا بجٹ پیش کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بتادیا ہے کہ ہمارا دفاع مضبوط ہے، اب ہم نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنا ہے، امید ہے کہ آئندہ برس ہم آئی ایم ایف پروگرام سے نجات حاصل کرلیں گے۔ وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا ہے، آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کے فور منصوبہ دسمبر 2026ء میں مکمل ہوجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزراء اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ وفاقی حکومت کے وفد کی قیادت وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کی۔ وفد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک شامل تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی قیادت پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، امین الحق، جاوید حنیف، حفیظ الدین ایڈوکیٹ اور فیصل سبزواری شامل تھے۔ ملاقات میں آئندہ مالی سال کی بجٹ سفارشات، تاجروں کے مسائل، کراچی حیدرآباد سمیت شہری علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں کراچی کے ترقیاتی پیکج، کے فوراور منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے بجٹ اور دیگر امور پر اپنی سفارشات ن لیگی وفد کو پیش کیں۔ وفاقی حکومت کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ اس ملاقات میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے سربراہان، افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملک کی سلامتی کے لیے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ کی قیادت میں وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں نئے مالی سال کے بجٹ پر بات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی اور اندرون سندھ مسائل پر بات چیت کی۔ اس ملاقات میں ہم نے افواج پاکستان کو سلام پیش کیا، ہم نے اظہار تشکر بھی کیا کہ وزیراعظم کی سربراہی میں مسلح افواج نے مثالی کارنامہ انجام دیا ہے، ہمارے سپہ سالار نے خطے میں بھارت کی بالادستی ختم کی، وفاقی وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور قوم کو مبارکباد دینی چاہیئے کہ دوران جنگ آئی ایم ایف سے مذاکرات چل رہے تھے، بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط نہ ملے لیکن وفاقی وزیر خزانہ نے ہمارا مقدمہ پیش کیا، بھارت اس معاملے میں ناکام ہوا، پاکستان کو آئی ایم ایف سے قسط مل گئی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری قوم اللہ کی شکر گزار ہے، اللہ نے پاکستان کو دشمن کے سامنے سرخرو کیا، ہم نے ثابت کیا پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ہماری مسلح افواج اور تمام سپہ سالار مبارک باد کے مستحق ہیں، وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم بے بہت محنت کی ہے، پاکستان معاشی مشکلات سے نکل آیا یے، عام آدمی نے اس دوران بہت مشکلات برداشت کیں، اب جو بجٹ آئے گا اس میں عام آدمی کو خوشخبری ملے گی، بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف ملے گا، ہم نے وزیراعلیٰ سندھ اور تاجروں سے بھی ملاقات کی ہے، سب کی مشاورت سے اچھا بجٹ پیش کریں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے بجٹ کے حوالے سے ن لیگ سے بات چیت کی، اس ملاقات میں عام آدمی کو ریلیف دینے پر بات ہوئی، قابل ٹیکس آمدنی پر بھی ٹیکس لگانے پر بات ہوئی ہے، ڈائریکٹ ٹیکس کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیراعظم کے مشیر میں عام آدمی کو اس ملاقات میں وفاقی وزیر پاکستان کو نے کہا کہ اللہ نے پر بات

پڑھیں:

ہماری کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کیا جائے، محمود مولوی کا شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما محمود مولوی نے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا "میری، عمران اسماعیل اور فواد چوہدری کی نہ صرف شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی بلکہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی تفصیلی اور مثبت نوعیت کی ملاقات ہوئی۔ ان ملاقاتوں کا مقصد ملک میں موجود سیاسی تناؤ اور درجہ حرارت کو کم کرنا ہے۔ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کو اس وقت محاذ آرائی نہیں بلکہ سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے تحت ہماری کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کیا جائے۔"

ایک اور سکھ رہنما قتل۔۔۔’’را‘‘ کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار بے نقاب ۔۔۔’’سکھ فار جسٹس تنظیم ‘‘ نے اہم اعلان کر دیا

محمود مولوی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کچھ عناصر ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک آگے بڑھے، وہ انتشار اور ٹکراؤ کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ ایسے لوگ یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان جیل میں ہی رہیں تاکہ سیاسی کشیدگی برقرار رہے۔ مگر ہمارا یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل صرف بات چیت، مفاہمت اور قومی اتفاق رائے میں مضمر ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی و ملکی صورتحال پر گفتگو
  • لاہور، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • گورنرسندھ اور اسپیکر کے درمیان اختیارات کا تنازع، سپریم کورٹ 3 نومبر کو سماعت کرے گی
  • سہیل آفریدی کا سیاسی رہنماؤں سے رابطے کے بعد سیاسی جماعتوں کا جرگہ بلانےکا فیصلہ
  • شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی میں فواد چوہدری، عمران اسماعیل اور دیگر رہنماؤں کی ملاقات
  • ہماری کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کیا جائے، محمود مولوی کا شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بیان
  • سرکاری ملازمین کیلیے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں بڑے اضافے کی منظوری