بابراعظم نے کوہلی اور بمراہ کو “ٹی20 ورلڈ الیون” سے نکال دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے اپنی ورلڈ الیون سے بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو نکال دیا۔
پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو ٹی20 فارمیٹ کیلئے ورلڈ الیون بنانے کو کہا، مڈل آرڈر بیٹر نے حیران کُن طور پر جسپریت بمراہ اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنی پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا۔
بابراعظم نے نہایتی مہارت سے اسکواڈ منتخب کیا جس میں پاک بھارت کشیدگی کے باوجود ہندوستان کے 2 کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی، اوپنر کے طور پر روہت شرما اور مڈل آرڈر میں جارحانہ کھیل کیلئے سوریا کمار یادیو کو شامل کیا۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی منتخب کردہ پلئینگ الیون:
روہت شرما (بھارت)، محمد رضوان (پاکستان)، فخر زمان (پاکستان)، سوریہ کمار یادیو (بھارت)، جوس بٹلر (انگلینڈ)، ڈیوڈ ملر (جنوبی افریقا)، مارکو جانسن (جنوبی افریقا)، راشد خان (افغانستان)، پیٹ کمنز (آسٹریلیا)، مچل اسٹارک (آسٹریلیا)، مارکو وڈ لینڈ (آسٹریلیا)۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی کے بعد گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کا آغاز ہوچکا ہے، جس میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
روالپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں مسلح افواج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔
Post Views: 5.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کینیڈین خاتون نے پرانی طرز کی سائیکل پر رفتار کے 2 ریکارڈ توڑ دیے
آسٹریلیا کے ایک ٹریک پر کینیڈا کی ایک خاتون نے بڑی پہیوں والی پرانی طرز کی سائیکل (پینی فارتھنگ) چلاتے ہوئے دو عالمی ریکارڈ قائم کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟
لیزان ولموٹ نے تسمانیہ کے شہر برنی میں وکٹورین دور کی اپنی سائیکل پر سوار ہو کر ’پینی فارتھنگ پر سب سے زیادہ رفتار (خواتین)‘ اور ’ایک کلومیٹر کا فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرنے والی خاتون‘ کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیے۔
انہوں نے ایک کلومیٹر (تقریباً 0.62 میل) کا فاصلہ 52.75 سیکنڈ میں طے کیا، اور ان کی سب سے زیادہ رفتار 25.92 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
اس سے پہلے ولموٹ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ رکھتی تھیں، مگر وہ ریکارڈ بعد میں برطانیہ کی میلیسا ایسڈل نے توڑ دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا پینی فارتھنگ تسمانیہ ولموٹ