پی ایس ایل؛ زلمی نے شکست سے پلےآف مرحلے تک رسائی مشکل بنالی
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی پلے آف مرحلے تک رسائی شاہین آفریدی کی لاہور قلندرز کے مرہون منت ہوگئی۔
گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے اہم معرکے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
اس میچ میں کپتان بابراعظم نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی تاہم رائیگاں گئی اور وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ بنا لی
پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے تاہم ہدف کے تعاقب میں زلمی کی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بناسکی اور یوں انہیں 24 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم نے کوہلی اور بمراہ کو "ٹی20 ورلڈ الیون" سے نکال دیا
اس شکست نے پشاور زلمی کیلئے آج لاہور قلندرز کیساتھ ہونیوالے میچ کو دلچسپ بنادیا ہے، اگر لاہور قلندرز نے میچ میں فتح سمیٹی تو وہ ٹاپ فور میں جگہ بنالے گی لیکن بابراعظم کی زلمی کو جیت کی صورت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کا انتظار کرنا ہوگا اور رن ریٹ کی صورت میں وہ آگے بڑھ سکیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پشاور زلمی ا ف مرحلے
پڑھیں:
ورلڈ کپ میں تاریخی فتح: الہلال کلب، مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں
فٹبال کی دنیا میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایک غیر معمولی لمحہ اس وقت رقم ہوا جب سعودی عرب کے معروف کلب الہلال نے یورپین چیمپیئن مانچسٹر سٹی کو 4-3 کی سنسنی خیز شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
میچ کا آغاز مانچسٹر سٹی کے دباؤ سے ہوا، جس کے نتیجے میں 9ویں منٹ میں برنارڈو سلوا نے ریان آیت نوری کی مدد سے پہلا گول داغا۔ تاہم ہلال نے دوسرے ہاف کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 46ویں منٹ میں مارکوس لیونارڈو نے شاندار ہیڈر سے اسکور برابر کر دیا۔ صرف 6 منٹ بعد، مالکوم نے مڈفیلڈ سے انفرادی کوشش کرتے ہوئے گیند کو جال میں پہنچا دیا اور الہلال کو برتری دلائی۔
مزید پڑھیں: ’پرتگالی ہوں، لیکن سعودی عرب سے ہوں‘ رونالڈو کا النصر کے ساتھ نئی کامیابیوں کا عزم
مانچسٹر سٹی نے جلد واپسی کی، اور ارلنگ ہالینڈ نے دفاعی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا۔ اس کے بعد میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں داخل ہو گیا، جہاں کولیبالی نے فری کک پر ہیڈر کے ذریعے تیسرا گول کیا۔
مانچسٹر سٹی نے 104ویں منٹ میں فِل فودن کے گول کے ذریعے ایک بار پھر مقابلہ برابر کر دیا، مگر 112ویں منٹ میں مارکوس لیونارڈو نے ری باؤنڈ پر گول کرتے ہوئے الہلال کو ایک بار پھر سبقت دلائی، جو آخر تک برقرار رہی۔
یہ فتح نہ صرف الہلال کے لیے بلکہ پوری عرب فٹبال کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے، جہاں ایک سعودی کلب نے دنیا کے بہترین یورپی کلب کو عالمی اسٹیج پر شکست دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سعودی عرب فٹبال کلب الہلال مانچسٹر سٹی