مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے کہا کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔ پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کے مورچے اڑائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر ز تباہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔ لاہور میں ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اللّٰہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطاء فرمائی ہے۔ پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کے مورچے اڑائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز تباہ کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

’واٹ آ سنڈے‘ پاکستان میں کیوں ٹرینڈ کرتا رہا؟

بھارت کی قومی اور اے کرکٹ ٹیموں کو گزشتہ روز اپنے اہم میچز میں ایک کے بعد ایک شکست ہوئی جس کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ ’واٹ آ سنڈے What a Sunday‘ ٹرینڈ کرتا رہا۔

پاکستانی صارفین نے بھارت کی شکست کے بعد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر میمز، دلچسپ تبصرے اور اپنے ردِعمل کی بھرمار کر دی۔

اتوار کے روز ایک ہی دن پاکستان کی کامیابیاں اور بھارت کی شکست پاکستانی شائقین کے لیے دلچسپ لمحہ بن گیا اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف بس ایک ہی جملہ گونجتا رہا ’واٹ آ سنڈے What a Sunday‘

اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 30 رنز سے شکست دی تھی۔

دوسری جانب قطر کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے باآسانی ہرا کر گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور ایشین کرکٹ کونسل مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2025 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

بھارتی کرکٹ کے لیے یہ نتائج اگرچہ مایوس کن تھے، تاہم پاکستان میں ان میچز نے سوشل میڈیا صارفین کے لیے بھرپور تفریح اور مزاحیہ مواد فراہم کیا، جس کے باعث ’What a Sunday‘ ٹرینڈ بن گیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی قومی ٹیم نے بھی سری لنکا کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر وائٹ واش کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سرحد پر ممکنہ حملے کا خدشہ ہے : خواجہ آصف
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان نظرانداز نہیں کر سکتے، بھارت حملہ کر سکتا ہے: خواجہ آصف
  • فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • ایم کیوایم پاکستان کے سینئر رہنما مصطفی کمال پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • ن لیگ کے سینئر رہنما نے مستعفی ججوں کی تعریف کردی
  • ’واٹ آ سنڈے‘ پاکستان میں کیوں ٹرینڈ کرتا رہا؟
  • بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں‘ مریم اورنگزیب
  • بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر
  • بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں: مریم اورنگزیب
  • اسرائیل نے مزید 15 فلسطینیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں