پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان کا بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کردیا گیا ہے۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے ، بھارتی حکومت کے اقدام کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو چھپانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’بھارت کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے، بھارت کچھ بھی کر لے لیکن حقائق سے نہیں بھاگ سکتا ‘۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی جس کے خلاف پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں دفاع کیا ، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان مؤثر جواب دے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
پیپلز پارٹی آج یوم تشکرمنائے گی، افواج کی کامیابی تاریخی : شرجیل میمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) پیپلزپارٹی نے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ دہشتگرد بھارت نے پہلگام کو بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا۔ افواج نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا عدالت کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستانی قوم اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے، پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی اور پاک فوج نے دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔ دہشت گرد بھارت نے ایک پرامن پاکستان پر جنگ مسلط کی۔ پاکستان نے پہلگام واقعے کی نہ صرف مذمت کی بلکہ اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی اور جنگی محاذ پر بھارت کے خلاف بھرپور کامیابی حاصل کی۔