پاکستان اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور ترکیے کے وزیرخارجہ حکان فدان نے خطے کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیے کے وزیر خارجہ حکان فدان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی۔
اسحاق ڈار اور حکان فدان نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تعاون بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات
فائل فوٹونائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر تمام رہنماؤں کا خیر مقدم کیا، ہم خطے میں اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران نائب وزیراعظم پاکستان نے روسی ہم منصب سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات کی۔