Daily Mumtaz:
2025-05-17@14:23:49 GMT

فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

فضا علی کو شو میں بولڈ لباس پہننے پر کڑی تنقید کا سامنا

پاکستان شوبز کی اداکارہ و میزبان فضا کو ان کے مارننگ شو میں بولڈ لباس پہننے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فضا علی حال ہی میں اپنے لائیو مارننگ شو میں پہنے گئے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں ہیں۔ فضا نے اس شو میں سیاہ اور نیلے رنگ کا شیفون کا لباس پہنا، جس میں ان کے بازو اور پیٹ نمایاں ہورہے تھے۔

یہ شو پالتو کتوں کے حوالے سے تھا، جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر فضا کے لباس پر صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، “بہت سستا لباس ہے”، جبکہ ایک اور نے کہا، “کم از کم ایک بڑا اِنر پہن لیتیں۔”

کچھ صارفین نے ان کے اکثر شو میں دکھائی دینے والے مذہبی رویے اور لباس کے تضاد پر بھی سوال اٹھایا، خاص طور پر رمضان ٹرانسمیشن کے بعد کے اس طرح کے لباس کے انتخاب پر تنقید کی۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بھارت کے ساتھ تنازعہ: سوشل میڈیا پر پاک فوج کی پزیرائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی اور جھڑپوں کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کے بارے میں عوامی رائے میں مثبت تبدیلی نظر آئی ہے، جو قبل ازیں ملکی سیاسی صورتحال کے سبب تنقید کی زد میں تھی۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی پذیرائی زیادہ تر نوجوان شہریوں کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی کُل 240 ملین کی آبادی کا دو تہائی 30 برس سے کم عمر کے شہریوں پر مشتمل ہے۔

پاکستان کی نوجوان آبادی کے لیے پہلا بڑا فوجی معرکہ
پاکستان سے تعلق رکھنے والی ڈیجیٹل رائٹس ایکسپرٹ نگہت داد کے مطابق روایتی حریف اور ہمسایہ ممالک پاکستان اوربھارت کے درمیان اس سے قبل بڑا فوجی تنازعہ 1999ء کارگل جنگ تھی جو متنازعہ علاقے جموں و کشمیر تک محدود رہی تھی اور یہ کہ پاکستان کی نوجوان آبادی نے جوہری قوت کے حامل ان ممالک کو کرکٹ کے میدان میں ہی مدمقابل دیکھا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے نگہت داد کا کہنا تھا کہ بدھ سات مئی کو بھارت کی طرف سے پاکستان کے اندر میزائل حملے، دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں ”وہ پہلا موقع تھا جب انہوں (نوجوان پاکستانی) نے گولیاں چلتے اور دھماکے ہوتے اور ڈرون حملوں کی آوازیں سنیں، اور انہوں نے اپنے گھروں کے اوپر ڈرون اڑتے ہوئے دیکھے۔‘‘

نگہت داد کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال نے ”ایک جزباتی احساس پیدا کیا کہ کسی نے، جو ہمارا ہمسایہ ہے، جو کئی دہائیوں سے اپنے ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری ہم پر عائد کرتا آ رہا ہے، ہم پر حملہ کیا۔‘‘

ان جزبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کھُل کر ہوا۔ ان حالات میں پاکستان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ ایک سال سے لگی پابندی بھی ہٹا دی گئی۔

2024ء میں پارلیمانی انتخابات کے دوران جب اس پلیٹ فارم پر پاکستانی فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو پاکستانی حکومت نے پاکستان کے اندر اس پلیٹ فارم کو بلاک کر دیا تھا۔

پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایئر وائس مارشل اورنگ زیب احمد
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر جو ملک کی سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور اس جماعت کے بانی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سبب اپوزیشن اور سوشل میڈیا پر تنقید کا مرکز رہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران تاہم وہ پس پردہ رہے اور عوام اور میڈیا کے سامنے حکومتی اور فوجی ترجمانوں نے ہی ملکی صورتحال کی نمائندگی کی۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ہائی رینکنگ افسران میں سے ایئر وائس مارشل اورنگ زیب احمد نے سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کو سب سے زیادہ متاثر کیا، جنہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے تین رفال طیاروں کو مار گرایا تھا۔

اے ایف پی کے مطابق ایک یورپی ملٹری ذریعے کے مطابق اس بات کے ”انتہائی کم امکانات‘‘ ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے تین رفال طیاروں کو گرایا ہو، تاہم یہ بات ”قابل اعتبار‘‘ ہے کہ ایک طیارہ مار گرایا گیا ہو۔

نگہت داد کے بقول ”نوجوان پاکستانیوں نے بھارتی میڈیا کی طرف سے پھیلائی گئی غلط خبروں کے تناظر میں میمز کا استعمال کرتے ہوئے لطیفے بنائے اور مذاق اڑایا‘‘، جس کے نتیجے میں بھارت نے ایکس اور یو ٹیوب پر پاکستان کی نامور شخصیات کے اکاؤنٹ ملک میں بلاک کر دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاق کی شکل میں یہ میمز اصل میں اپنا نکتہ نظر اور معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنی سپورٹ کا اظہار تھیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • مارننگ شو میں بولڈ لباس پہننے پر فضا علی کو تنقید کا سامنا
  • بھارت میں شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک
  • بھارت کے ساتھ تنازعہ: سوشل میڈیا پر پاک فوج کی پزیرائی
  • اداکارہ ثنا کی جم میں ورزش کی بولڈ ویڈیو وائرل
  • آئی سی سی چیئرمیں جے شاہ کو بھارتی فوج کی حمایت میں بیان پر شدید تنقید کا سامنا
  • S-400 کی تباہی پر بھارتی سوشل میڈیا میں ہلچل
  • رجب بٹ کو اہلیہ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے پر تنقید کا سامنا
  • حکیم شہزاد لوہا پاڑ کو میڈل دینا گورنر خیبر پختونخوا کو مہنگا پڑگیا، سوشل میڈیا پر تنقید