آرمی چیف جنرل عاصم منیر —فائل فوٹو

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا، جو اسے یاد رہے گا۔

یومِ تشکر کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کیا، جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے۔

جو دشمن خود کو جنوبی ایشیاء کا تھانیدار سمجھتا تھا اس کے 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

یوم تشکر کی تقریب میں شہداء کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا فلائی پاسٹ کے ذریعے قوم کے عزم اور ولولے کو سلام پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی، ہمارے میڈیا کا کردار ذمے دارانہ تھا۔

خیال رہے کہ معرکۂ حق میں تاریخی فتح پر یومِ تشکر منایا گیا، افواجِ پاکستان کو قوم نے سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ  زبردست خراجِ تحسین اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ہمارے میڈیا آرمی چیف

پڑھیں:

سندھ طاس معاہدہ، پاکستان نے دو ٹوک مؤقف کے ساتھ بھارتی خطوط کا جواب دے دیا

اسلام آباد:

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر پر بھارت کو  خطوط کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنے حقوق کے تحفظ کیلیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے خطوط کا جواب دے دیا ہے، یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل اور فریقین پر لازم ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت سندھ طاس کو معطل کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں، پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہو گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ ایک بین الاقوامی ذمہ داری ہے جس کی پاسداری ضروری ہے،  
پاکستان معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • میڈیا ہمارا فخر ہے ، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے آرمی چیف
  • ہم نے کچھ نہیں چھپایا حقیقت بتائی،دشمن کو جیسے ہمارے میڈیا نے جواب دیا اس پر فخر ہے: آرمی چیف
  • میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف
  • ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر
  • میڈیا ہمارا فخر ہے، بھارتی میڈیا کو جو جواب دیا وہ یادگار ہے، آرمی چیف
  • بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں، صدر مملکت
  • معرکۂ حق: پاکستان کی شاندار فتح، فرانسیسی میڈیا نے بھی مان لی برتری
  • معرکۂ حق: پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھارتی غرورخاک میں ملا دیا، فرانسیسی میڈیا کا اعتراف
  • سندھ طاس معاہدہ، پاکستان نے دو ٹوک مؤقف کے ساتھ بھارتی خطوط کا جواب دے دیا