ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اس کو ہمیشہ یاد رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے دشمن کو ایسا ڈراؤنا خواب دکھایا کہ وہ قیامت تک اس سے نہیں نکل سکے گا، وزیراعظم
یوم تشکر کی تقریب کے موقعے پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کیا اور جیسا ہمارے میڈیا نے جواب دیا ہمیں اس پر بھی بیحد فخر ہے۔
مزید پڑھیے: ’امریکی صدر جنگ بندی کا دعویٰ کرنے والے کون ہوتے ہیں‘، بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر سوال اٹھا دیا
میڈیا کو وطن کا فخر قرار دیتے ہوئے جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے میڈیا سے کچھ نہیں چھپایا اور حقیقت ہی بتائی۔ جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ ہمارے میڈیا کا کردار ذمے دارانہ رہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی میڈیا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی میڈیا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر میڈیا نے
پڑھیں:
خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
فائل فوٹوفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔
برسلز میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔
اپنے دورہ برسلز کے دوران ایک تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔
سہیل وڑائچ کے سوال پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے۔
آرمی چیف نے سیاسی مصالحت پر گفتگو کے دوران تخلیق آدم سے متعلق قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تخلیق آدم کے بعد ابلیس کے سوا سب نے آدم کو خدا کا حکم سمجھ کر قبول کیا، معافی مانگنے والے فرشتے رہے اور معافی نہ مانگنے والا شیطان بن گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقاب ہوا ہے۔
خارجہ پالیسی کے بارے میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کے لیے دوسرے دوست کو قربان نہیں کریں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کی خواہش حقیقی ہے، اسی لیے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے میں پہل کی ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے۔ ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔
یاد رہے کہ آرمی چیف کے اعزاز میں برسلز میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے دی گئی تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا جنگ کے فاتح کے طور پر استقبال کیا گیا تھا۔