بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں لاپتہ افراد کی عدم موجودگی ایسا زخم ہے جو کبھی نہیں بھرتا، عاصم افتخار احمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پاکستان نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ مسلح تصادم میں لاپتہ افراد کے اہم معاملے پر خاموشی برقرار ہے ، ایسے افراد کی اپنے پیاروں سے عدم موجودگی ایک ایسا زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہوتا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے گزشتہ روز قرارداد 2474 کے نفاذ پر 15 رکنی سلامتی کونسل میں ایک بحث کے دوران کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ خاص طور پر تنازعہ والے علاقوں اور مقبوضہ علاقوں فلسطین سے لے کر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر تک شدید تر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد وہ باپ ہیں جو کبھی گھر نہیں لوٹے، مائیں اپنے بچوں سے بچھڑ گئیں، وہ نوجوان لڑکے جو رات کے وقت غائب ہو گئے اور بیٹیاں جن کی قسمت پر خاموشی پر مہر ثبت ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ ان کی عدم موجودگی ایک ایسا زخم ہے جو کبھی مندمل نہیں ہوتا، خاندان امید اور مایوسی کے نہ ختم ہونے والے چکر میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے پاکستانی مندوب نے کہا کہ تحقیقات اور احتساب کے مطالبات کے باوجود لاپتہ افراد کی حالت زار بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بدستور بڑھ رہی ہے، انہوں نے نشاندہی کی کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا اور کئی اب بھی لاپتہ ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جموں و کشمیر میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے کو 2,000 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا گیا تاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں پر مزید ظلم کیا جا سکے۔ پاکستانی مندوب نے حالیہ برسوں میں منظر عام پر آنے والے ہزاروں متاثرین کی بے نشان اور نامعلوم قبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تک کی گئی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان متاثرین کو پہلے بھارتی قابض افواج نے لاپتہ کیا اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا یا پھر سرعام پھانسی دے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قابض بھارتی طاقت کشمیر سے ہزاروں جبری اور غیر ارادی طور پر لاپتہ ہونے والے افراد کے بارے میں مسلسل انکار کر رہی ہے اور7 ہزار سے زائد غیر نشان زدہ اجتماعی قبروں کی فرانزک تحقیقات کرانے سے گریزاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے جموں و کشمیر پر 2018 اور 2019 کی اپنی 2 رپورٹوں میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں تمام بے نشان قبروں کی آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور قابل اعتماد تحقیقات کو یقینی بنانے کی سفارش کی تھی۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیاں دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کی ایک تلخ اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔ انہوں نے غزہ میں جاری المیے کا بھی حوالہ دیا جس میں لاپتہ افراد اور ان کے اہل خانہ پر مسلح تصادم کے تباہ کن اثرات کو نمایاں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 14 ہزار سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں جن میں سے بہت سے افراد تباہ شدہ مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ان کی آوازیں اسرائیل کی مسلسل بمباری سے خاموش ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگین صورتحال ہر لاپتہ شخص کا محاسبہ کرنے، خاندانی روابط بحال کرنے اور تنازعات کی افراتفری میں کھو جانے والوں کے بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ اس سلسلے میں پاکستانی مندوب نے درج ذیل اقدامات تجویز کئے جن میں تمام تنازعات کے فریقین کو بین الاقوامی انسانی قانون پر عمل درآمد کرنا چاہیے، شہریوں کی حفاظت کرنی چاہیے اور خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہی کو یقینی بنانا چاہیے۔ رکن ریاستوں کو لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کے لیے قانونی مدد اور ڈیٹا شیئرنگ کے ذریعے تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے۔ انسانی ہمدردی کی تنظیموں خاص طور پر انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس ( آئی سی آر سی)کے پاس لاپتہ افراد اور ان کے خاندانوں کی مدد اور مدد کے لیے تنازعات کے علاقوں تک غیر محدود رسائی ہونی چاہیے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہونے والے تنازعات کی علامت ہے، جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے اور لاپتہ افراد کے بحران کو حل کرنے کی کلید کے طور پر تنازعات کی روک تھام اور تنازعات کے حل پر زور دینا شامل ہے۔ پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ ہمیں تنازعات سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے وقار اور حقوق کو برقرار رکھنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ لاپتہ افراد کو بھولا نہ جائے ۔ قرارداد 2474، جو 2019 میں متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی جو تنازع میں تمام فریقین کو پابند کرتی ہے کہ وہ لاپتہ افراد کا محاسبہ کرنے کے لیے تمام مناسب اقدامات کریں، ان کی باقیات کی واپسی کو ممکن بنائیں اور خاندانوں کو اپنے کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پاکستانی مندوب نے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا ہونے والے جو کبھی کے لیے
پڑھیں:
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، سلیم بٹ کا مطالبہ
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے، سلیم بٹ کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:امریکہ نے مسئلہ کشمیر کو عالمی مسلہ قرار دیتے ہوئے بھارت اور پاکستان کو آمادہ کر لیا کہ وہ دنیا میں امن کی عالمی کوششوں میں امریکہ سے تعاون کریں گے ۔
ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنما سلیم بٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ اقدام پاک بھارت جنگ بندی مسئلہ کشمیر کے مسقل حل بھارت پاکستان اور کشمیریوں کو عالمی سطح پر امریکہ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی جو دنیا کے امن کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے جس پر جموں کشمیر میں امریکی صدر کے اعلان کا نہ صرف خیرمقدم کیا گیا بلکہ آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل کشمیری قوم کو ایک بڑا حوصلہ ملا۔
فرنٹ کے رہنما نے کہا اس بار اگر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا تو پھر دو ایٹمی ملکوں بھارت اور پاکستان کے مابین ایٹمی تصادم کے خطرے کو دنیا نہیں روک سکے گی جو ایک بڑی انسانی تباہی کا سبب بن سکتا ہے ۔
سلیم بٹ نے کہا دونوں ملکوں کی جنگ بندی اور سیز فائر کے بعد جموں کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسزنے بڑے پیمانے پر ایک چھاپہ مار مہم شروع کر رکھی ہے اور نوجوانوں کو گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ ہمارے شاہینوں نے بھارت کو اس کی دہلیز کے اندر گھس کر مارا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخی ریلی پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیے،سردارکامران ایوب مسئلہ کشمیر کا پرامن حل پاک بھارت امن کی ضمانت ہے، سلیم بٹ وزیراعظم آزاد کشمیر کی ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت آزاد کشمیر: بڑھتی ہوئی کشیدگی، بھارتی جارحیت کے امکانات کے باعث ہنگامی اقدامات کا جائزہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم