روسی اور امریکی صدور کی ملاقات کے روز بھی روس اور یوکرین کے درمیان لڑائی جاری رہی
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
روسی اور امریکی صدور کی الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران بھی روسی اور یوکرینی جنگی رپورٹوں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان لڑائی جاری رہی ۔
روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ 9 سے 15 اگست تک روسی افواج نے یوکرین کے فوجی صنعتی اداروں اور متعدد فوجی تنصیبات پر حملہ کیا۔ روسی افواج نے ایک ہفتے کے دوران سات بستیوں پر قبضہ کیا ۔یہ تمام علاقے ڈونیٹسک کے علاقے ہیں۔ فراہم کی گئی معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران، روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کا ایک لڑاکا طیارہ Su-27 بھی مار گرایا اور 27 گائیڈڈ فضائی بموں اور 2134 فکسڈ ونگ ڈرونز کو تباہ کیا ۔
یوکرین کی مسلح افواج نے 15 اگست کو بتایا کہ اس نے اس دن صبح سویرے کئی اہم روسی اہداف پر گولہ باری کی۔ یوکرین کی فورسز نے سمارا اوبلاست میں سیزران آئل ریفائنری پر حملہ کیا۔ یوکرینی افواج نے ڈونیٹسک کے علاقے میں روسی فوجی کمانڈ پوسٹ پر بھی ایک کامیاب حملہ کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افواج نے
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ریل اور انفراسٹرکچر تعاون بڑھانے پر اتفاق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریل نظام کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات ابوظہبی میں منعقدہ گلوبل ریل اینڈ انفراسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزی بیشن کے موقع پر ہوئی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے یو اے ای حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ عالمی ایونٹ تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے خاص طور پراتحاد ریل پروجیکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک نمایاں منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی۔دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون بڑھا کر ریل کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات میں خطے میں بہتر رابطوں، معاشی ترقی کے فروغ اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں پائیدار حل کے مشترکہ وژن پر بھی گفتگو ہوئی۔