—فائل فوٹو

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی بےنظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی سے متعلق انسپیکشن رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق انسپیکشن کے دوران اسپتال کے بیشتر ڈاکٹرز کو غیر حاضر پایا گیا، اسپتال میں ہیلتھ ڈلیوری اور بنیادی سہولتوں کا انتہائی برا حال ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے۔

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریضوں سے سرجری کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں رش کے باوجود صرف دو کاؤنٹر فعال ہیں، 80 فیصد ادویات اسپتال میں دستیاب نہیں، مریض باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ٹوائلٹس گندے اور ناقابل استعمال ہیں جبکہ صفائی کا نظام مفلوج ہے، واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب اور پینے کا پانی غیر محفوظ ہے۔ او پی ڈی کی عمارت میں واش رومز کا پانی اور تاریں کھلی پڑی ہیں، اسپتال پر 44 کروڑ روپے کے مالیاتی واجبات کا بوجھ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اسپتال کے انچارج میڈیکل افسر کے ٹیبل پر درجنوں فارما کمپنیز کے کارڈز اور بروشرز پائے گئے، ایم ایس کے آفس میں ایک فارما کمپنی کا کلینڈر آویزاں کیا گیا تھا، ڈیوٹی آورز کے دوران فارما کمپنیز کے نمائندوں کو گائنا کالوجی وارڈ میں دیکھا گیا۔

اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق انسپیکشں کے دوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو مریضوں کے ساتھ گالم گلوچ کرتے دیکھا گیا، ڈاکٹرز کو دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال سے روکے جانے پر اسپتال کے ڈی ایم ایس نے انسپیکشں ٹیم کے ممبر کو گرفتار کرنے کی دھمکی دی۔ عملے کو رشوت لے کر ٹوکن کاؤنٹرز پر ٹوکن جاری کرتے ملوث پایا گیا، ایک مریض سے قطار میں لگے بغیر سرجری کے لیے 90 ہزار رشوت طلب کی گئی، اسپتال میں حاضری کے لیے کوئی بائیو میٹرک سسٹم نصب نہیں ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی اسپتال کے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب و سندھ کی خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے تعزیت اور مدد کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ریسکیو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کے لیے دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی جانب سے بھی تعزیت پہنچائی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے تعزیتی رابطے اور عوام کی مدد کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا۔

اسی طرح، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی خیبرپختونخوا حکومت سے رابطہ کیا اور سیلاب متاثرین کے لیے سندھ حکومت کی بھرپور مدد کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیں:خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف

وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ضرورت کے مطابق واٹر ریٹریشن پلانٹ خیبرپختونخوا بھیجنے کا حکم دیا اور فوری طور پر 10 ٹرک راشن بیگس اور دیگر اشیائے خورونوش روانہ کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثر بھائیوں کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

خیبرپختونخوا سیلاب مریم نواز شریف وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلٰی پنجاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ سندھ

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی ڈویژن میں ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ
  • راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ
  • وزیراعلیٰ پنجاب و سندھ کی خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے تعزیت اور مدد کی یقین دہانی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 17 اگست کو جاپان پہنچیں گی
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سرکاری دورے پر جاپان روانہ
  • مسلح تنازعات کے دوران جنسی تشدد میں 25 فیصد اضافہ، سب سے زیادہ کن ممالک میں ہوا؟
  • حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم پر  راولپنڈی میں سکیورٹی کے زبردست انتظامات
  • لاہور میں مون سون کے ساتویں اسپیل کی بارش سے موسم خوشگوار
  • پنجاب کیلئے شہبازا سپیڈ، کراچی کیلئے سلو بن گیایہ نہیں ہوسکتا(بلاول بھٹو)