WE News:
2025-08-16@07:25:50 GMT

پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا اظہار، ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

پیوٹن کے سامنے امریکی طاقت کا اظہار، ویڈیو وائرل

الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی ملاقات کے دوران امریکی بی-2 اسٹیلتھ بمبار اور فائٹر جیٹس آسمان پر نمودار ہوئے۔

Trump just flew a B-2 stealth bomber over Putin’s head…

Absolutely incredible. pic.twitter.com/2bsnssRv9f

— Geiger Capital (@Geiger_Capital) August 15, 2025

22 سیکنڈ کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں صدور ریڈ کارپٹ پر چل رہے تھے کہ اچانک بمبار طیارہ اوپر سے گزر گیا، جس پر پوٹن نے آسمان کی طرف دیکھا۔

اس مظاہرے کو امریکی فوجی طاقت کا واضح پیغام قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب یوکرین جنگ پر دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات جاری تھی۔

پوٹن کے استقبال میں امریکی فوجی گھٹنے ٹیک گئے

الاسکا ایئر بیس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بچھایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں امریکی فوجی گھٹنوں کے بل بیٹھے کارپٹ سیدھا کرتے دکھائی دیے۔

Why was Trump clapping for Putin? pic.

twitter.com/Wcgkjti8Zw

— Pekka Kallioniemi (@P_Kallioniemi) August 15, 2025

یوکرینی عہدیدار مصطفی نایئم نے طنزیہ تبصرہ کیا: ’Make kneeling great again.‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

الاسکا امریکی صدر بی-2 اسٹیلتھ بمبار پیوٹن ٹرمپ روسی صدر

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: الاسکا امریکی صدر بی 2 اسٹیلتھ بمبار پیوٹن

پڑھیں:

’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر گورنر سندھ کا رقص وائرل

فوٹو اسکرین گریب انسٹا گرام 

جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں عاطف اسلم اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

اس دوران گانوں پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسٹیج پر رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں گورنر سندھ گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں جشنِ آزادی کے موقع پر خصوصی آتشبازی کا اہتمام کیا گیا۔ 

جشنِ آزادی کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں ’معرکۂ حق‘ کے عنوان سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، جو رات 12 بج کر 55 منٹ پر شروع ہوا۔ 

گورنر ہاؤس میں ایشیا کا سب سے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا تھا، جس پر ملکی فنکاروں نے پرفارمنسز پیش کیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے آتش بازی، روشنیوں اور فنکاروں کی پرفارمنسز سے بھرپور لطف اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پیوٹن ملاقات، روس یوکرین جنگ بندی کا باضابطہ اعلان سامنے نہ آسکا
  • الاسکا میں ٹرمپ اور پیوٹن کی اہم ملاقات، روس-یوکرین جنگ بندی پر بات چیت متوقع
  • پیوٹن۔ٹرمپ الاسکا ملاقات کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
  • فضا علی نے وینا ملک کو ٹی وی شو میں آڑے ہاتھوں لے لیا، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • امریکا کی بھارت پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی
  • ٹرینر پر ’اورکا‘ کا جان لیوا حملہ، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
  • ٹرمپ۔ پیوٹن سربراہی اجلاس: امریکا کی روس پر پابندیوں میں عارضی نرمی
  • ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر گورنر سندھ کا رقص وائرل
  • الاسکا میں ٹرمپ اور پیوٹن کی تاریخی ملاقات، یوکرین جنگ بندی پر امکانات اور اختلافات زیر بحث