Daily Mumtaz:
2025-10-04@20:30:46 GMT

چین کی معیشت مستحکم ، ترقی کا رجحان برقرار ، چینی میڈیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

چین کی معیشت مستحکم ، ترقی کا رجحان برقرار ، چینی میڈیا

بیجنگ :چین نے جولائی میں قومی معیشت کے آپریشن کے حوالے سے رپورٹ جاری کی۔اس سے ایک روز قبل بیجنگ میں دنیا کے پہلے ہیومنائڈ روبوٹ گیمز کا شاندار آغاز ہوا جس سے چینی معیشت کی متحرک قوت کی تصدیق ہوتی ہے ۔ متعدد بین الاقوامی اداروں نے چین کی معیشت کے بارے میں اپنی پر امید رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی طلب کے بڑھنے کے ساتھ چین کی معاشی لچک اور قوت زیادہ نمایاں ہو رہی ہے ۔ چین کی معیشت کی تازہ ترین رپورٹ میں “استحکام” اور “ترقی” دو کلیدی الفاظ ہیں۔ ایک طرف ، معیشت نے مستحکم آپریشن برقرار رکھا جن میں جنوری سے جولائی تک قومی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں سال بہ سال 1.

6 فیصد اضافہ اور قومی سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 5.9 فیصد اضافہ شامل ہے ۔ دوسری جانب جنوری سے جولائی تک ، اشیاء کی آن لائن خوردہ فروخت کی شرح میں بھی اضافہ ہو اہے اور جولائی میں خدمات کے شعبے میں کاروباری سرگرمی کے متوقع انڈیکس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ ان اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی معیشت نے مستحکم اور تیز ترقی کا رجحان برقرار رکھا ہے۔ اس کے علاوہ بیرونی ماحول میں زبردست تبدیلیوں کے پیش نظر چین کی غیر ملکی تجارت کی کارکردگی قابل ذکر ہے۔ پہلے سات ماہ کے دوران اشیاء کی درآمد و برآمد میں سال بہ سال 3.5 فیصد اضافہ ہوا ۔ خاص طور پر امریکہ کی جانب سے دنیا پر محصولات کی جنگ کے آغاز کے تناظر میں چین نے بیرونی دنیا کے لیے اپنے دروازے مسلسل کھولے ہیں ۔رواں سال کے آغاز سے چین نے مستحکم معاشی نمو کو فروغ دینے کے لیے زیادہ فعال میکرو پالیسیوں پر عمل درآمد کو تیز کیا ہے۔ کھپت کی بات کی جائے تو جنوری سے جولائی تک ، چین کی صارفی اشیاء کی مجموعی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 4.8 فیصد اضافہ اور خدمات کی خوردہ فروخت میں سال بہ سال 5.2 فیصد کا اضافہ ہوا ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدمات کی کھپت ترقی کا ایک نیا پہلو بن رہی ہے۔ساتھ ہی پیداوار میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور صنعتی جدت طرازی کی مربوط ترقی مسلسل “نئی” رفتار پیدا کر رہی ہے.چین کی معیشت کی مضبوط کارکردگی کی بنیاد پر ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے حال ہی میں 2025 میں چین کی اقتصادی ترقی کی شرح کے لئے اپنی پیش گوئی کو بڑھا کر 4.8 فیصد کردیا ہے اور اس ایڈجسٹمنٹ کی بنیادی وجہ مقامی طلب ، برآمدات اور جدت طرازی ہے۔

Post Views: 8

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میں سال بہ سال چین کی معیشت فیصد اضافہ

پڑھیں:

ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ

اسلام آباد:

ملک میں مسلسل تین ہفتے کمی کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ہو گیا ہے اور سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح بڑھ کر 4.07 فیصد ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 19 اشیا مہنگی ہوئیں اور 12کی قیمتوں میں کمی آئی جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 4.07 فیصد ہوگئی ہے حالیہ ایک ہفتے میں ٹماٹر46.44 فیصد مہنگے ہوئے، پیٹرول 1.72 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.45 فیصد مہنگا ہوا، لہسن 1.41 اور پیاز 1.22 فیصد مہنگے ہوئے، اس کے علاوہ گھی، بیف، مٹن، دہی اور سگریٹس سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی ہوئیں۔

دوسری جانب ایک ہفتے میں چکن 7.96 اور کیلے 0.78 فیصد سستے ہوئے، دالیں، آلو، کوکنگ آئل اور ایل پی جی سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں بھی کم ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.82 فیصد اضافے کے ساتھ 3.90 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 0.76فیصد اضافے کے ساتھ4.04فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح  22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.61 فیصد اضافے کے ساتھ 4.83 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.57 فیصد اضافے کے ساتھ 4.86 فیصد اور 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.49 فیصداضافے کے ساتھ 3.35 فیصد رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • معیشت مستحکم کرنا اولین ترجیح، سرمایہ کاروں کو سہولتیں دی جائیں: شہباز شریف
  • سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر برقرار
  • ترکی میں افراط زر کی شرح میں غیر متوقع طور پر اضافہ
  • ملک میں حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ
  • ملکی معیشت مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیرِ اعظم
  • پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر مستحکم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛ وزیراعظم
  • چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کے دوسرے روز سفری سرگرمیوں میں اضافے کا رجحان برقرار
  • ملکی معیشت مستحکم بنیادوں پر کھڑی ہے،گورنر اسٹیٹ بینک،جمیل احمد
  • مہنگائی میں کمی، موجودہ شرح سود اب مزید قابلِ جواز نہیں رہی،ایس ایم تنویر
  • مصر میں نکاح رجسٹر کرائے بغیر شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟