UrduPoint:
2025-11-22@14:17:24 GMT

غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے، طیب اردوان

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانیت کا امتحان لیا جا رہا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے معاملے کو صرف زمین کے چھوٹے سے ٹکڑے کی نہیں بلکہ انسانی تباہی کے طور پر سمجھنا ہوگا۔ترک صدر نے کہا کہ غزہ کا مسئلہ بڑھتی ہوئی ایسی خلیج ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کو زخمی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی بمباری سے بچے، خواتین اور بوڑھے افراد نشانہ بن رہے ہیں۔طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری نے شہروں رہائش کے قابل نہیں چھوڑا ہے، عبادت گاہیں، اسکول، گھر اور اسپتال سب ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔ترک صرر نے کہا کہ غزہ میں غذا، پانی صحت اور بجلی کی سہولتیں تباہ ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب بھوک، پیاس، وبائی امراض پھیل رہے ہیں، اسرائیلی حملوں سے وہاں 61 ہزار سے زائد شہادتیں ہوچکی ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے طیب اردوان کہا کہ غزہ نے کہا کہ

پڑھیں:

اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ، امریکہ انسانیت کا کھلا دشمن ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ 27 ویں ترمیم والے سن لیں کہ اللہ کے نزدیک کسی وڈیرے جاگیردار، آرمی چیف یا صدر کو استثنیٰ حاصل نہیں، حکمران سمجھ لیں کہ اگر فلسطین کے مسئلے پر ابراہم ایکارڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی گئی تو 25 کروڑ عوام انہیں نشانِ عبرت بنادیں گے، 78 سال قبل لاہور مینار پاکستان میں قرارداد پاکستان کیساتھ ایک اور قرارداد اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بھی شامل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے تحت مینار پاکستان لاہور میں ملک گیر اجتماع عام ’’بدل دو نظام ‘‘ جاری ہے۔ اجتماع میں ملک کے تمام صوبوں سے بڑی تعداد میں مردوخواتین و مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شریک ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کے خطاب سے قبل اجتماع میں شریک افراد نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام کا سلوگن بدل دو نظام ہے، ہم ایسا نظام چاہتے ہیں کہ جس میں حاکمیت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہی ہونی چاہیے، پاکستان میں موجود دستور قرآن و سنت سے متصادم نہیں ہونا چاہیے، دستور کے مطابق قرآن و سنت کے منافی کسی بھی قسم کی قانون سازی کسی صورت نہیں کی جائے گی۔ 78 سال سے موجود ملک پر قابض انگریزوں کے غلاموں، حکمران ٹولے نے قوم کو ناامیدی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
 
انہوں ںے کہا کہ جماعت اسلامی قوم کو مایوس نہیں چھوڑ سکتی، ہم نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، پورے ملک سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ 27 ویں ترمیم والے سن لیں کہ اللہ کے نزدیک کسی وڈیرے جاگیردار، آرمی چیف یا صدر کو استثنیٰ حاصل نہیں، حکمران سمجھ لیں کہ اگرفلسطین کے مسئلے پر ابراہم ایکارڈ کا حصہ بننے کی کوشش کی گئی تو 25 کروڑ عوام انہیں نشانِ عبرت بنادیں گے، 78 سال قبل لاہور مینار پاکستان میں قرارداد پاکستان کیساتھ ایک اور قرارداد اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی بھی شامل تھی، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، امریکہ انسانیت کا کھلا دشمن ہے جس نے ہیروشیما ناگاساکی پر بمباری کی، امریکہ خود ریڈ انڈین کو قتل کرکے وجود میں آیا تھا، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ ہر وہ قرارداد جو مظلوم کے حق پہ ہو اس پر ویٹو کردیا جاتا ہے۔
 
 انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیر کے معاملے پر کسی بھی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کی جائے گی۔ پاک، بھارت جنگ میں پوری قوم نے مل کر فوج کا ساتھ دیا لیکن ہمارے حکمرانوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے کہنے پر جنگ بندی کی، اگر یہ جنگ 2 روز اور جاری رہتی تو بھارت کو آئندہ کبھی بھی حملہ کرنے کی ہمت نہ ہوتی، ٹرمپ نے جنگ بندی میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کا کہا تھا، حکمران بتائیں کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر کیوں بات نہیں کی گئی۔ پاکستان کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کا ملک ہے۔ اجتماع عام کے تیسرے اور آخری روز آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا اور ظلم کے نظام کی خلاف ملک میں ہر کونے سے زبردست تحریک شروع کیا جائے گی، آج انٹرنیشنل سیشن میں 45 ممالک سے 120مندوبین شریک ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل مغرب کا ناجائز بچہ، امریکہ انسانیت کا کھلا دشمن ہے، حافظ نعیم
  • حیدرآباد،تنظیم خادم انسانیت کے تحت بچوں کا عالمی دن منایا گیا
  • دکھی انسانیت کی مدد و نصرت کی فضیلت و اہمیت
  • پنجاب کے تعلیمی بورڈز کا میٹرک سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج کا اعلان
  • راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے
  •  نبی کریم ؐ  کی سیرت انسانیت کیلئے جامع‘ قابل عمل نمونہ: وزیر مذہبی امور