جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بادل پھٹنے کا قہر، 30 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
عینی شاہدین نے بتایا کہ اس مقام پر سینکڑوں ہندو عقیدتمند دوپہر کا کھانا کھانے کیلئے جمع تھے اور کچھ لوگ اپنی گاڑیوں میں آرام کر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں مچیل کے راستے چشوتی علاقے میں آج بادل پھٹنے کے بعد سیلاب سے کم از کم 30 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے اور دیگر 125 زخمی ہیں۔ واقعہ میں متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ آج دوپہر تقریباً 12:30 بجے اس وقت پیش آیا جب مچیل ماتا مندر کے درشن کے لئے جانے والے یاترا ایک لنگر میں کھانا کھا رہے تھے۔ یہ مقام پدر کے علاقے کا آخری مقام ہے جہاں تک گاڑیاں آتی ہیں اور یہاں سے عقیدتمند تقریباً 10 کلومیٹر پیدل سفر کرتے ہوئے مچیل مندر تک پہنچتے ہیں۔ ایک زوردار آواز سنائی دی اور اچانک سیلاب کا پانی علاقہ سے ٹکرایا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سول، پولیس، آرمی، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں تیزی لائے اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو یقینی بنائیں۔
کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر پنکج کمار شرما نے بتایا کہ اب تک 30 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور فی الحال زخمیوں کو منتقل کرنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کے لئے بھی تلاشی مہم تیزی سے جاری ہے لیکن صورتحال بہت سنگین ہے۔ فی الحال لاپتہ ہونے والوں کی تعداد کا صحیح اندازہ لگانا مشکل ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اب تک 75 زخمیوں کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں اتھولی پدر میں واقع بنیادی مرکز صحت اور ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اس مقام پر سینکڑوں عقیدتمند دوپہر کا کھانا کھانے کے لئے جمع تھے اور کچھ لوگ اپنی گاڑیوں میں آرام کر رہے تھے جب یہ واقعہ پیش آیا۔ سیلابی ریلے میں کئی گاڑیاں بہہ گئیں اور لنگر کے قریب کچھ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ ڈی سی اور ایس ایس پی کشتواڑ فوری طور پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کے لئے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، پولیس، سول انتظامیہ اور مقامی این جی اوز کارروائیوں کے لیے موقع پر پہنچ گئے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے واقعہ میں ہلاکتوں کا افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر ٹوئٹ کیا "میری تعزیت اور دعائیں جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں، صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، ضرورت مندوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی"۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ کشتواڑ ضلع میں بادل پھٹنے پر جموں و کشمیر کے ایل جی اور وزیراعلیٰ سے بات کی۔ مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کا کام کر رہی ہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ ہوگئی ہیں۔ ہم حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر صورتحال میں جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، ضرورت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جموں و کشمیر کے نے بتایا کہ ڈی آر ایف کے لئے
پڑھیں:
اٹلی: جزیر ہ لامپیڈوسا کے قریب کشتی الٹ گئی،20 افراد ہلاک
اٹلی کے جزیرے لامپیڈوسا کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
امدادی ٹیموں نے 20 افراد کی لاشیں نکال کر قریبی بندرگاہ پر منتقل کر دی ہیں، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
یہ سانحہ ایک بار پھر مہاجرین اور تارکین وطن کی خطرناک سمندری سفر کے چیلنجز اور عالمی برادری کے سامنے موجود انسانی بحران کی سنگینی کو نمایاں کرتا ہے۔
Post Views: 8