لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے کراچی کو پانی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم سے کہیں گے کہ کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے کراچی کو پانی ملے گا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جیالوں نے نفرت، تقسیم، دہشت گردی کا مقابلہ کیا، جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادتیں دیں، کراچی کے عوام نے ہمیشہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی، بھارت مزید بزدلانہ حرکتیں کر رہا ہے، بھارت انتہا پسندوں کی سہولت کاری کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نیتن یاہو کی طرح سازش کر کے پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، ہم نریندر مودی کو پیغام دیتے ہیں کراچی والے سندھو کا دفاع کرنا جانتے ہیں، ہم ان کا سفارتی سطح اور جنگ کے میدان میں بھی مقابلہ کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت ہر میدان میں ہار کا سامنا کر رہا ہے، بھارت شکست کھا کھا کر بہت شرمندہ ہو رہا ہے، ایک طرف بھارت انتہا پسندوں اور شرپسندوں کو سہولتیں دے رہا ہے، دوسری طرف مودی نے نیتن یاہو کی نقل کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پانی روکنے کی سازش کی۔ بلاول بھٹو کا کہن تھا کہ بھارت نے غیرقانونی طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، بھارت کو سندھ طاس معاہدے پرعملدرآمد کرنا پڑے گا ورنہ کراچی والے بھارت سے 6 کے 6 دریا چھین کر پانی عوام تک پہنچائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کرتے ہوئے نے کہا کہ کو پانی رہا ہے
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔