اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے احتجاج کی حکمت عملی کے حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 14 اگست کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ٹی آئی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی، 76 نمائندگان رہ گئے، بیرسٹر گوہر


بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی مگر یہ مینڈیٹ چھینا گیا، آج ہمارے ایوان میں 76 نمائندگان رہ گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری بھی ہوا اورجو ملا ہوا مینڈیٹ تھا وہ تسلیم نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے تین کروڑ ووٹ لیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک تب تک چلے گی جب تک ہر دل عزیز لیڈر کو رہائی نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ 9 مئی کی مذمت کی ہے، ہمارے رہنماؤں کو دس، دس اور پانچ، پانچ سال کی سزا ہوئی،  یاسمین راشد 74 سال کی ہیں، کینسر کی مریض ہیں۔

9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا، شاہ محمود بری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کےجج نے کوٹ لکھپت جیل میں فیصلہ سنایا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آج کے فیصلے کو ہم کورٹ میں چیلنج کریں گے، ان فیصلوں میں انصاف دور دور تک نظر نہیں آرہا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ  کیا 9 مئی کی دہشتگردی خطرناک تھی یا الیکشن چرانا زیادہ خوفناک تھا؟ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان چھینا گیا، 9 مئی کیس میں آج پھر کئی رہنماؤں کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی۔

محمود اچکزئی نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین ہے نہ قانون ہے،  ہم یہ اسمبلی چلنے نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ
  • پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ممبران نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا، بیرسٹر گوہر
  • عوامی مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو ملک مزید خطرے میں پڑ جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی
  • پاکستان، امریکہ کا کالعدم بی ایل اے دیگر دہشت گرد گروپوں کیخلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق
  • نااہلیوں کا سیزن اب ختم ہونا چاہییے یہ مسئلے کا حل نہیں، بیرسٹر گوہر
  •  نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس،  ضمنی انتخابات کی حکمتِ عملی پر غور
  • پی ٹی آئی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی، 76 نمائندگان رہ گئے، بیرسٹر گوہر