چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے اہم اجلاس میں اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں، ماحولیاتی بہتری اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، اور ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ نے شرکت کی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے، تاکہ اسلام آباد کی ترقی و خوبصورتی کو یقینی بنانے کے ساتھ شہریوں کو بہترین رہائشی ، تفریحی و سیاحتی سہولیات فراہم ہو سکیں۔ اجلاس میں شہر کی خوبصورتی کو فروغ دینے کیلئے بیوٹیفکیشن کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس حوالے سے شہر کے اہم مقامات پر لینڈ اسکیپنگ اور گرین ایریاز کو مزید وسعت دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں، سی ڈی اے نرسری کو گارڈینا ہب میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا، جس سے نہ صرف شہر میں گرین ایریا کو مزید فروغ ملے گا بلکہ شہریوں کو معیاری تفریحی مقام سمیت پودے اور پھول بھی مل سکیں گے۔
اجلاس میں پانی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے جامع حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہریوں کو پانی کی بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے نئے اقدامات متعارف کرائے جائیں گے، جن میں واٹر سپلائی لائنز کی بحالی اور زیر زمین پانی کے ذخائر کا تحفظ شامل ہے۔ اجلاس میں ماحولیات کے تحفظ کیلئے ماحول دوست شجر کاری مہم کو خصوصی اہمیت دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے رواں سال شجرکاری مہم کے دوران اسلام آباد میں موجود تمام پارکس سمیت ایسی جگہوں پر درخت لگا نے کو ترجیح دے رہا ہے جہاں ان کی مکمل نگہداشت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیز اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔
چیئرمین سی ڈی اے نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور تمام غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کو ہٹانے کیلئے آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور اس حوالے سے مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سی ڈی اے کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اسلام آباد کو ایک صاف ستھرا، خوبصورت اور ترقی یافتہ شہربنایاجاسکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل خدا نے مجھے محافظ بنایا ہے، شہادت میری سب سے بڑی خواہش ہے،فیلڈ مارشل عمران خان کے وکیل نے 9 مئی مقدمات میں ضمانت کیلئے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں مالاکنڈ میں فائرنگ سے رہنما جے یو آئی مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ زخمی، بیٹا، بیٹی جاں بحق پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تفصیلات جاری، 307 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری پی ٹی آئی کارکنوں کی 5 اگست احتجاج کیس میں ضمانت کی درخواستیں منظور پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترقیاتی منصوبوں سی ڈی اے
پڑھیں:
: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
سٹی 42: نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز جمہوریہ میں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کرغز قیادت اور وزیر خارجہ ژین بیک کلوبائیف کا شکریہ ادا کیا۔ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونے پر اسحاق ڈار کی رکن ممالک کو مبارکباد، تنظیم کے کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان شنگھائی اسپرٹ، علاقائی تعاون، رابطہ کاری اور مشترکہ ترقی کے لیے پرعزم ہے۔
روس کا سب سے جدید اور خطرناک جنگی طیارہ گر کر تباہ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد مذاکرات اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو پاکستان کی امن و سفارتکاری کی کوششوں کی مثال قرار دیا،ایس سی او وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان ستمبر 2026 میں ایس سی او سربراہان کونسل کی چیئرمین شپ سنبھالنے کے لیے تیار ہے ۔
اسحاق ڈار نے 2027 میں ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تمام رکن ممالک کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔
رانا ثنا اور امیر مقام کی برطانوی بزنس مین سے ملاقات، راجہ وسیم نے غلاف کعبہ بطور تحفہ پیش کیا