وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔مریم نواز نے نواز شریف کی طرف سے بھی تعزیت کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کا فون کرنے اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا، علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے خیبرپختونخوا کے عوام کی مدد کی یقین دہانی پر بھی شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور گورنر کو ٹیلیفون کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا۔مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر حادثے میں 5 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی، صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا ہے کہ جاں بحق اہلکار عوام کی خدمت کے مشن پر تھے، عوامی خدمت میں جان دینے والے ہمارے ہیرو ہیں، حکومت سندھ غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں اب تک 210 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔صرف بونیر میں 150 سے زیادہ افراد جاں بحق جبکہ کئی لاپتا ہو گئے، کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا، مکینوں کے آشیانے گر گئے، سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 21 افراد جاں بحق ہو گئے۔مانسہرہ کے گاؤں ڈھیری حلیم میں رات گئے کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلے میں بہنے والے 16 افراد کی لاشیں بٹگرام سے نکال لی گئیں، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ اور بٹگرام کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے۔باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کلاؤڈ برسٹ مریم نواز علی امین عوام کی کیا اور

پڑھیں:

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے اموات پراظہار افسوس

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلائوڈ برسٹ سے 16 افراد کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں لواحقین کے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،قدرتی آفات سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا لیکن ان سے بچنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ورثا کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،انہوں نے مرحومین کے لئے بلندی درجات کی دعا بھی کی ۔\932

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار
  • وزیراعلیٰ پنجاب و سندھ کی خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرین کے لیے تعزیت اور مدد کی یقین دہانی
  • مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون،سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
  • پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو فون ؛ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون، تعاون کی یقین دہانی
  • وزیراعلیٰ سندھ کا گورنر کے پی کو فون، مدد کی یقین دہانی
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے اور کلاڈ برسٹ سے اموات پراظہار افسوس
  • پاکستان میں حقیقی آزادی سمیت کئی جنگیں لڑنی باقی ہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور