پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج،20 سے زائد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
(محمد اویس )اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج کئے گئے مقدمے کے مطابق 100 سے 120 افراد پر مشتمل ہجوم نے غلیلیں، ڈنڈے اور آہنی راڈ اٹھا رکھے تھے اور ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے بھی تھامے ہوئے تھے۔
مقدمے کے مطابق مظاہرین نے مری روڈ بلاک کیا، حکومت مخالف نعرے بازی کی اور پولیس سے دست اندازی بھی کی، شرپسند عناصر پر اقدام قتل، کارِ سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان
پولیس نے 20 سے زائد افراد کواس مقدمے میں گرفتاربھی کر لیاہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
عدالت نے متنازع بیان پر عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست نمٹادی
عارف علوی : فائل فوٹوسیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایف آئی اے کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔
درخواست گزار نے عارف علوی کے متنازع بیان پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے شہزادہ عدنان کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ معاملہ علماء بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
اس پر عدالت نے باور کروایا کہ علماء بورڈ کی رائے آنے کے بعد دیکھا جائے کہ یہ کوئی جُرم بنتا ہے یا نہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر علماء بورڈ کی رائے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔