سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور دیگر 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج کردیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سپریم جوڈیشل کونسل نے اپنا فیصلہ پبلک کردیا جس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دیگر 2 ممبران کیخلاف شکایات خارج کردی گئیں۔
جاری اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور 2 اراکین کے خلاف دائر کی گئی تین علیحدہ علیحدہ شکایت خارج کردی ہیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کے 8نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو اجلاس ہوئے تھے، اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو اراکین نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کے خلاف شکایات کا جائزہ لیکر خارج کر دیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ دائرتین علیحدہ علیحدہ شکایات نمبرہائے 532/2021، 557/2022، 563/2022/ کا جائزہ لینے کے بعد شکایات کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے پی ٹی آئی نے بھی شکایات سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوائی تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپریم جوڈیشل کونسل
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔