سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کے خلاف شکایات خارج کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور الیکشن کمیشن کے 2 اراکین، نثار احمد اور شاہ محمد کے خلاف دائر شکایات کو خارج کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر و ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا
کونسل نے اپنے فیصلے کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس 8 نومبر اور 13 دسمبر 2024 کو منعقد ہوئے، جن میں 3 علیحدہ علیحدہ شکایات کا جائزہ لیا گیا۔ کونسل نے فیصلہ کیا کہ تینوں شکایات جائز نہیں ہیں اور انہیں خارج کر دیا جائے۔
مزید پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 10 ججز کے خلاف شکا یتیں داخل دفتر، 6 ججوں کے خط پر بھی غور
ذرائع کے مطابق، یہ شکایات سیاسی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے بھی سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجی گئی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکشن کمیشن تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر سپریم جوڈیشل کونسل سکندر سلطان راجا.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر سپریم جوڈیشل کونسل سپریم جوڈیشل کونسل چیف الیکشن کمشنر کونسل نے کے خلاف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔