سوشل میڈیا پر ترجمان افواجِ پاکستان کی پریس کانفرنس کی پزیرائی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاک بھارت جنگ کے تناظر میں سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز جہاں وائرل ہوتی رہیں وہیں آئی ایس پی آر افواجِ پاکستان کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنسز نے بھی عوام میں زبردست مقبولیت اور پزیرائی حاصل کی۔
سوشل میڈیا پر چاہے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلائی گئی جھوٹی خبروں کی منفرد انداز میں تردید یا پھر ایئر وائس مارشل کی جانب سے پاکستان ایئر فورس کی کارکردگی اور اسکور ہو یہ انداز ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
پاک بھارت جنگ کے دوران سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز ٹرینڈ کرتی رہیں لیکن جن دو ایونٹس کی سب سے زیادہ گونج رہی، اس میں ایک تو وہ رافیل طیارے تھے جو پاکستان ایئر فورس نے مار گرائے اور دوسری تھیں وہ پریس کانفرنسز جو ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری، ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور وائس ایڈمرل پاکستان نیوی راجہ رب نواز نے کیں۔
آئی ایس پی آر نے معرکہ حق 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عسکری تنازع
ان پریس کانفرنسز میں جہاں اس جنگ سے متعلق سب تفصیلات تھیں وہیں ان کےا نداز نے دنیا کو ان کا گرویدہ بنا دیا، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری، یہ کشیدہ حالات میں جب بھی آئے، ناصرف قوم کو اعتماد دے کر گئے، بلکہ ہر بار ایک ایسی پنچ لائین بھی دے گئے جو ٹاپ ٹرینڈ بنی رہی۔
ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد گوگل سے لے کر یوٹیوب، انسٹا گرام سے لیکر ایکس صارفین میں سے شاید ہی کوئی ہو جو ان کے سحر میں مبتلا نہ ہوا ہو۔
شاید ان گزرے 4، 5 دنوں میں سوشل میڈیا پہ جو سب سے زیادہ ریلز بنی وہ انہی کی ہوں گی۔
ان کی پُر اعتماد اور پر کشش شخصیت کے باعث خواتین میں بھی یہ بہت مقبول ہیں اور سوشل میڈیا پر دلچسپ جملوں سے اورنگزیب احمد کے لیے خواتین اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہیں اور اس ٹرینڈ کو دیکھ کر بعض سوشل میڈیا انفلونسرز نے خواتین کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کرنے کی نصیحتیں بھی کی ہیں۔
وائس ایڈمرل رب نواز ان کا رعب اپنی جگہ پر ان کا ایک جملہ ہی کئی لوگوں کا سوشل میڈیا اسٹیٹس بن گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر سوشل میڈیا پر کی جانب سے
پڑھیں:
بھارت کے ساتھ تنازعہ: سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی حمایت میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستانی فوج کی پذیرائی زیادہ تر نوجوان شہریوں کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی کُل 240 ملین کی آبادی کا دو تہائی 30 برس سے کم عمر کے شہریوں پر مشتمل ہے۔
پاکستان کی نوجوان آبادی کے لیے پہلا بڑا فوجی معرکہپاکستان سے تعلق رکھنے والی ڈیجیٹل رائٹس ایکسپرٹ نگہت داد کے مطابق روایتی حریف اور ہمسایہ ممالک پاکستان اوربھارت کے درمیان اس سے قبل بڑا فوجی تنازعہ 1999ء کارگل جنگ تھی جو متنازعہ علاقے جموں و کشمیر تک محدود رہی تھی اور یہ کہ پاکستان کی نوجوان آبادی نے جوہری قوت کے حامل ان ممالک کو کرکٹ کے میدان میں ہی مدمقابل دیکھا تھا۔
کشمیر: حالیہ تصادم پاکستانی فوج اور بھارتی قوم پرستوں کے لیے کتنا سودمند؟
پاکستان اور بھارت کے درمیان ’غلط معلومات کی جنگ‘ بدستور جاری
خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے نگہت داد کا کہنا تھا کہ بدھ سات مئی کو بھارت کی طرف سے پاکستان کے اندر میزائل حملے، دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں ''وہ پہلا موقع تھا جب انہوں (نوجوان پاکستانی) نے گولیاں چلتے اور دھماکے ہوتے اور ڈرون حملوں کی آوازیں سنیں، اور انہوں نے اپنے گھروں کے اوپر ڈرون اڑتے ہوئے دیکھے۔
(جاری ہے)
‘‘نگہت داد کا مزید کہنا تھا کہ اس صورتحال نے ''ایک جزباتی احساس پیدا کیا کہ کسی نے، جو ہمارا ہمسایہ ہے، جو کئی دہائیوں سے اپنے ملک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری ہم پر عائد کرتا آ رہا ہے، ہم پر حملہ کیا۔‘‘
ان جزبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کھُل کر ہوا۔ ان حالات میں پاکستان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر گزشتہ ایک سال سے لگی پابندی بھی ہٹا دی گئی۔
2024ء میں پارلیمانی انتخابات کے دوران جب اس پلیٹ فارم پر پاکستانی فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تو پاکستانی حکومت نے پاکستان کے اندر اس پلیٹ فارم کو بلاک کر دیا تھا۔
پاکستانیوں کے دل جیتنے والے ایئر وائس مارشل اورنگ زیب احمدپاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر جو ملک کی سیاسی صورتحال اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور اس جماعت کے بانی عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سبب اپوزیشن اور سوشل میڈیا پر تنقید کا مرکز رہے ہیں۔
بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران تاہم وہ پس پردہ رہے اور عوام اور میڈیا کے سامنے حکومتی اور فوجی ترجمانوں نے ہی ملکی صورتحال کی نمائندگی کی۔پاکستانی سکیورٹی فورسز کے ہائی رینکنگ افسران میں سے ایئر وائس مارشل اورنگ زیب احمد نے سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام کو سب سے زیادہ متاثر کیا، جنہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے تین رفال طیاروں کو مار گرایا تھا۔
اے ایف پی کے مطابق ایک یورپی ملٹری ذریعے کے مطابق اس بات کے ''انتہائی کم امکانات‘‘ ہیں کہ پاکستان نے بھارت کے تین رفال طیاروں کو گرایا ہو، تاہم یہ بات ''قابل اعتبار‘‘ ہے کہ ایک طیارہ مار گرایا گیا ہو۔
نگہت داد کے بقول ''نوجوان پاکستانیوں نے بھارتی میڈیا کی طرف سے پھیلائی گئی غلط خبروں کے تناظر میں میمز کا استعمال کرتے ہوئے لطیفے بنائے اور مذاق اڑایا‘‘، جس کے نتیجے میں بھارت نے ایکس اور یو ٹیوب پر پاکستان کی نامور شخصیات کے اکاؤنٹ ملک میں بلاک کر دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاق کی شکل میں یہ میمز اصل میں اپنا نکتہ نظر اور معلومات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اپنی سپورٹ کا اظہار تھیں۔
ادارت: کشور مصطفیٰ