شہری پر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل، پولیس خاموش، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
سرگودھا (نیوز ڈیسک) بھلوال کے علاقے نبی شاہ بالا میں گھر کا کام نہ کرنے پر بااثر افراد نے اپنی ہی عدالت لگا لی اور غریب محنت کش کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو بھی سامنےآچکی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے تاحال کسی ایکشن یا گرفتاری وغیرہ کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/05/video.
سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق کلیم شاہ، عقیل شاہ اور عقیل اعوان کا تعلق نبی شاہ بالا بھلوال سے ہے جو مزدور ترکھان کو گھر سے اغواء کرکے ڈیرے پر لے گئے جہاں انسان کے بھیس میں موجود ان درندوں نےاسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی ، ساتھ گالم گلوچ بھی کیا گیا ، یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بااثر ملزمان کا ایک بھائی قتل ،اقدام قتل کے مقدمہ میں گزشتہ سات سال سے اشتہاری ہے اور ان کی علاقے میں ایسی حرکات کوئی نئی بات نہیں، بعض اطلاعات کے مطابق منشیات فروشی میں بھی ملوث ہیں تاہم سرکاری طور پرا ن الزامات کی تصدیق نہیں ہوسکی البتہ یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ پولیس کی ملی بھگت کے بغیر ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں کوئی اشتہاری اتنا عرصہ قانون کو چکمہ نہیں دے سکتا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر وائرل ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔ اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔