پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی
پاکستان کی تاریخ میں اس سے شان دار فتح پہلے کبھی نصیب نہیں ہوئی ، اس نے دنیا کی سوچ کو تبدیل کردیا
شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے ہیں اوراس کے ساتھ ڈرونز بھی مارے ،

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت کے خلاف شان دار فتح حاصل کرنے پر مسلح افواج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں بلکہ 6 جہاز مار گرائے ہیں اور جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شاندار فتح ہمیں پہلے نصیب نہیں ہوئی تھی، پاکستان کی کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کیا، دشمن کو پیغام مل گیا کہ اگر دوبارہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کامرہ ایئربیس میں پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ کو اپنی طرف اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی طرف سے عظیم اور شان دار فتح پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ابھی میں قوم کے عظیم ماؤں کے بیٹوں سے مل کر آیا ہوں جنہوں نے اس مختصر جنگ میں دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اس کے گھمنڈ اور غرور کو بھی اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کے ساتھ خاک میں ملایا۔ان کا کہنا تھا کہ 6 مئی سے لے کر 10 مئی کے جو دن گزرے ہیں اور 10 مئی کو اختتام سے پہلے پوری دنیا کو آپ نے اپنی اعلیٰ ترین مہارت سے ورطہ حیرت میں ڈال دیا، دشمنوں کو آپ نے ان کے چاروں طبق روشن کردیے اور دوستوں اور بہی خواہوں کے اعتماد کو آسمان تک پہنچا دیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شان دار فتح پہلے ہمیں کبھی نصیب نہیں ہوئی اور اس شان دار فتح سے نہ صرف دنیا کی سوچ تبدیل کردیا بلکہ خطے اور پوری دنیا میں توازن کو تبدیل کردیا ہے ، اس سے بڑی اللہ تعالیٰ کی ہم پر مہربانی کوئی نہیں ہوسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی اس شان دار کامیابی پر ہم سب کی گردنیں اللہ کے حضور جھکی ہوئی ہیں مگر دشمن کو پیغام دیا کہ دوبارہ میلی سے دیکھا تو اس کو پاؤں تلے روند دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ان میں سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو مبارک پیش کرتا ہوں، ایئرچیف بابرسندھو اور نیول چیف کو مبارک پیش کرتا ہوں کہ 10 مئی کو پوری دنیا میں ایک گونج اٹھی کہ یہ جنگ پاکستان نے اپنی تیکنیکی مہارت، اپنی تحقیق سے مہارت حاصل کی تھی اس سے جیتی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ابھی ہم نے ایک شان دار پریزینٹیشن لی، اس میں صحیح صورت حال سامنے آئی کہ آج میں قوم کو بلاخوف و تردید یہ بتا سکتا ہوں کہ ان شاہینوں نے دشمن کے 5 نہیں 6 جہاز مار گرائے ہیں اوراس کے ساتھ ڈرونز بھی مارے ۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا دشمن جو آبادی کے لحاظ سے کئی گنا بڑا ہے اور حالیہ برسوں میں اس نے کئی سو ارب ڈالر خرچ کرکے دنیا کا سب سے جدید اسلحہ خریدا اور عالمی طاقتوں کو بتایا کہ اس خطے میں وہی تھانیدار اور وہی پولیس مین ہے لیکن 10 مئی کی شام کو شاہینوں نے اس تھانیدار کا بت پاش پاش کردیا اور رہتی دنیا تک اب وہ اس طرح غرور اور گھمنڈ میں مبتلا نہیں ہوگا۔وزیراعظم نے بتایا کہ اس مختصر جنگ کے چند گھنٹوں میں اپنی بہادری اور دلیری سے شاہینوں نے وہ تاریخ رقم کی ہے کہ قیامت تک دوست اور دشمن اس کو پڑھتے رہیں گے ، 10 گھنٹوں سے کم وقت میں اس کو شکست دی اور پاکستان کا جھنڈا وہاں تک بلند کیا جہاں آج پوری دنیا احترام سے دیکھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے شاہینوں اور قوم کے عقابوں کو دل کی گہرائی سے مبارک پیش کرتا ہوں، پوری قوم یک جان دو قالب ہیں اور پوری قوم اس جنگ میں ان کی کامیابی کے لیے دعا گو تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ ابھی پریزینٹیشن میں بتایا گیا کہ شاہینوں نے 3 رافیل گرائے ہیں اور یہ معرکہ ان نوجوانوں نے سر کیا اور یہ رافیل کو آپ نے جو مارگرایا تو قرآن میں واقعہ آتا ہے کہ ابابیلوں نے ہاتھیوں شہ مات دی۔شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے جے ایف 17 اور چینی ساختہ جہاز ہیں، اس کے ساتھ آپ نے رافیل کو نشانہ بنایا ہے اس قیامت تک مودی اور دنیا یاد رکھے گی۔قرآن مجید کی سورت الفیل کی تلاوت اور ترجمہ پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تاریخ انہیں الفاظ میں رافیل کے مقابلے کو یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ایم ایم عالم، فیصل چوہدری، سرفراز رفیقی کی یاد دلادی، جن کی بہادری اور شجاعت کے قصے آج پوری قوم کی زبان پر ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اس طرح کی مشاورت شاید اس کی پاکستان کی تاریخ میں پہلے کوئی مثال موجود نہیں ہے ، میں تاریخ کے ان اوراق کا گواہ ہوں جس میں اس طرح کی مشاورت کی ماضی میں فقدان تھا لیکن یہ وہ دردناک کہانیاں سنانے کا وقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں دشمن اور ہم میں یہ فرق تھا کہ ہم نے صبر اور تحمل اور برداشت کا دامن نہیں چھوڑا اور فیصلہ کیا کہ دشمن نے ہماری امن کی پیش کش کو جس گھمنڈ میں ٹھکرایا ہے اس کا جواب بہت سوچ سمجھ کر دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ دشمن نے ننھے پھولوں کو ختم کردیا، جنہیں پھولنے سے پہلے مرجھا دیا، دشمن نے ان معصوم بچوں، ماؤں اور جوانوں کو نشانہ بنایا جبکہ ہم نے دشمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر دشمن کے اوسان خطا کیے اور ان کے ہوش گم ہوگئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ وطن کے لیے ہمارے جو جوان جان کی قربانی دے گئے ہیں، قیامت تک ان کی قربانی کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا ہم سب مل کر پاکستان کی مٹی کی لاج رکھیں گے اور صحیح معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

بھارت کی تھانیداری ختم کردی، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان ایسا جواب دے گا، جس کا اس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔

پسرور کینٹ کے دورے کے موقع پر افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت سے جو جنگ لڑی اور جیتی اس پر کتابیں لکھی جائیں گی، میں تینوں مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں کو مادر وطن کی حفاظت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں، بھارت کی جانب سے اگر دوبارہ مہم جوئی کی گئی تو ہمیں پھر بھی تیار پائےگا، ہم امن اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہیں۔

شہباز شریف نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آگ لگانے کے بجائے آگے بڑھنے کی بات کریں، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، لیکن اسے ہر گز ہماری کمزوری مت سمجھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دہشتگردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، اس لیے مودی دہشتگردی کے بھاشن اپنے پاس رکھیں۔

شہباز شریف نے بھارت پر واضح کیا کہ کبھی سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے سوچنا بھی کچھ نہیں کیوں کہ پانی ہماری ریڈ لائن ہے اور اس سے دستبردار نہیں ہوں گے، اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو واضح اعلان ہے کہ پانی اور خون ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔

وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کو اپنے رافیل جہاز کا غرور تھا جو خاک میں مل گیا، بھارت خود کو اس علاقے کا تھانیدار سمجھتا تھا، لیکن اب جھوٹا تاثر ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بھارت سے مربوط ڈائیلاگ ہوگا، یہ نہیں ہوگا کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑوا تھو تھو، ہم بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر جامع مذاکرات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد، سپہ سالا عاصم منیر، ایئرمارشل ظہیر بابر اور نیول چیف نوید اشرف کو اور تینوں مسلح افواج کے اہلکاروں کو سلام اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے مبارک باد دینے آیا ہوں۔

وزیراعظم نے کہاکہ جس طرح سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر نے انتہائی دلیری اور دانسمندی سے اس پوری جنگ کی حکمت عملی بنائی، میں ذاتی طور پر اسکا گواہ ہوں۔ جنرل عاصم منیر قوم کے بیٹے ہیں، مجھے ان پر فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آپریشن بنیان مرصوص آرمی چیف پاک فوج پاکستان بھارت جنگ دورہ سیالکوٹ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج نے دشمن کو تاریخی جواب دیا، قوم کو فخر ہے: شیخ وقاص اکرم
  • دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے: وزیر اعظم کا یوم تشکر پر پیغام
  • آرمی چیف کت ہمراہ دورہ کا مرہ ہندوستانی چیارے تباہ کرنیوالے شاہینوں سے ملاقات : بھارتی اشتعال انگیز بیانات پر تشویش ‘ وزیراعظم 
  • جو طیارے بھارت کا غرور تھے اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف
  • ہمارے جوانوں نے دنیا کی سوچ بدل کر رکھ دی، دشمن نےمیلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے: وزیر اعظم کا کامرہ ایئر بیس کے دورے پر خطاب
  • دشمن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکے پاؤں تلے سے زمین نکال لیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی، وزیراعظم
  • بھارت کا خطے میں تھانیداری کا بت پاش پاش ہوگیا، دوبارہ حملہ کیا تو تمہارا کچھ نہیں بچے گا، وزیراعظم کی مودی کو للکار
  • بھارت کی تھانیداری ختم کردی، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف