حکومت زائرین سے کئے گئے وعدوں پر فوری عملدرآمد کرے، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
تنظیمی رہنماؤں سے ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نےکہا کہ مومنین نے زائرین مارچ کی حمایت کی، میڈیا مہم چلائی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ساتھ دیا، اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر ملت کو سرخرو کیا اور علامہ راجہ ناصر عباس اور زائرین مارچ کے شرکاء کے خلوص کے سبب جدوجہد کو عزت و وقار کی کامیابی نصیب فرمائی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ برکت علی مطہری نے ضلع حب کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا اور زائرین مارچ میں تعاون پر اہلِ حب کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبائی رہنماؤں علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ برکت علی مطہری کے ہمراہ ضلع حب کا ایک روزہ تنظیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر وفد نے مرکزی امام بارگاہ حب میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر سید قربان علی شاہ رضوی، ضلعی کابینہ کے اراکین اور مومنین کرام سے ملاقات کی۔ رہنماؤں نے زائرین مارچ کی حمایت اور استقبال کی تیاریوں پر اہلِ حب کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومنین نے زائرین مارچ کی حمایت کی، میڈیا مہم چلائی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ساتھ دیا، اللہ تعالیٰ نے ایک بار پھر ملت کو سرخرو کیا اور علامہ راجہ ناصر عباس اور زائرین مارچ کے شرکاء کے خلوص کے سبب جدوجہد کو عزت و وقار کی کامیابی نصیب فرمائی۔
انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ کی دو ملک گیر نمائندہ جماعتوں کا اہم قومی امور پر مل بیٹھنا ایک دوسرے کا احترام اور باہمی مشاورت اور اشتراک عمل ملت کے لیے خوشی و امید کا پیغام ہے، حکومت نے زائرین سے متعلق ایک معاہدہ کیا ہے، اب حکومت پر لازم ہے کہ وہ زائرین سے کیے گئے وعدوں پر فوری عملدرآمد کرے تاکہ زائرین امام حسینؑ بروقت کربلا روانہ ہو سکیں۔ علامہ ڈومکی نے بطور رکن زائرین کمیٹی یقین دلایا کہ زائرین کمیٹی کی جانب سے زائرین کرام کی مشکلات کے حل اور حکومتی معاہدات پر عملدرآمد کے لیے بھرپور کوششیں جاری رہیں گی۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اپنے خطاب میں بلوچستان کے غیرت مند عوام، سیاسی جماعتوں اور خصوصاً بلوچستان نیشنل پارٹی، مولانا ہدایت الرحمن (ایم پی اے گوادر) اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے زائرین مارچ اور مجلس وحدت مسلمین سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اور علامہ راجہ ناصر عباس علامہ مقصود کیا اور
پڑھیں:
کیا واقعی ظہران ممدانی، ارسلان ناصر کے ’کزن‘ ہیں؟ یوٹیوبر نے بتادیا
پاکستانی یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر نے ظہران ممدانی کو ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔
نیویارک کے نومنتخب ایشیائی نژاد پہلے مسلم میئر ظہران ممدانی بھارت و پاکستان میں خاص توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
اب سوشل میڈیا صارفین نیویارک کے نومنتخب میئر کا موازنہ یوٹیوبر اور اداکار ارسلان ناصر سے کر رہے ہیں۔
صارفین کے مطابق ظہران ممدانی اور ارسلان ناصر کی شکلیں آپس میں ایک دوسرے سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔
صارفین کے دلچسپ تبصروں نے یوٹیوبر اور اداکار کی توجہ حاصل کی تو وہ بھی خاموش نہ رہ سکے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ارسلان ناصر نے اسٹوری شیئر کی اور اپنے مزاحیہ انداز میں خود کو ظہران ممدانی کا ’دور کا کزن‘ قرار دے دیا۔
انہوں نے ایک صارف کے تبصرے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہاں گائیز، یہ سچ ہے، وہ میرا کزن ہے۔ مبارک ہو پاکستان اب ہمارا دور کا کزن نیویارک کا میئر ہے۔