Islam Times:
2025-08-09@14:22:10 GMT

کراچی کے امام حسینؑ انسٹی ٹیوٹ میں تھری ڈی گیم پروجیکٹس کی نمائش

اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: معروف مذہبی شخصیات مولانا باقر زیدی اور مولانا نصرت بخاری نے تقریب میں شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی میں میں نجی ادارے امام حسین علیہ السلام انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے اسکول کے بچوں کے ایک نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 سے 14 برس کے بچوں نے اپنی دلچسپ ایجادات کے ذریعے سب کو حیران کردیا۔ بچوں کی جانب سے نہ صرف موبائل اور ڈیسک ٹاپ گیمز بنائے گئے بلکہ واٹس ایپ جیسی ایپلیکشن بھی متعارف کی جو ہو بہو واٹس جیسی تو ہے لیکن اس کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ اس سے ڈیٹا لیک نہ ہو۔ گیمز بنانے والے بچوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو گیمز تو کھیلنے ہی ہوتے ہیں تو کیوں نہ ایسے گیمز بنائے جائیں جن کو کھیل کر کچھ سیکھا بھی جا سکے۔ مذکورہ نمائش میں بچوں نے 3 ماہ کا کورس کرنے کے بعد گیمز بنانے میں مہارت حاصل کی۔ اس موقع پر طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور فنی مہارت کو شرکاء نے سراہا۔ معروف مذہبی شخصیات مولانا باقر عباس زیدی اور مولانا نصرت عباس بخاری نے تقریب میں شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ کی نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ نمائش کے آرگنائزر شکیل عباس کا کہنا تھا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا رجحان بڑھاتی ہیں اور تعلیمی میدان میں جدت پیدا کرتی ہیں۔ نمائش میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انسٹی ٹیوٹ

پڑھیں:

اربعین حسینیؑ مارچ کا روٹ تبدیل، گورنر سندھ قائدین سے نمائش چورنگی پر ملاقات کرینگے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مذاکرات کے بعد اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ اربعین حسینیؑ مارچ کے روٹس میں تبدیلی کر دی گئی، نمائش چورنگی پر گورنر سندھ مارچ کے قائدین سے ملاقات کرینگے۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر کیلئے روانہ ہونے والے اربعین حسینیؑ مارچ کے روٹس میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اربعین حسینی مارچ مزار قائدؒ نمائش چورنگی پر عارضی قیام کرے گا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کریں گے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مذاکرات کے بعد اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین کی جانب سے اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • شہادت بی بی سکینہ کی مناسبت سے خیواص شہید امامبارگاہ میں مجلس و ماتم کا انعقاد
  • اربعین کے زائرین اور فلسطین میں گہرا تعلق پایا جاتا ہے، لبنانی عالم دین
  • 15 اگست چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سندھ میں تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
  • سندھ میں 15 اگست کو تعطیل کا اعلان
  • محکمہ تعلیم سندھ کا چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان
  • قائد شہید کے افکار و نظریات اسلام دشمن عناصر کیلئے سخت ناگوار تھے، علامہ رمضان توقیر
  • اربعین حسینیؑ مارچ کا روٹ تبدیل، گورنر سندھ قائدین سے نمائش چورنگی پر ملاقات کرینگے
  • حکومتی رکاوٹ نامنظور، ہر صورت ریمدان بارڈر جائینگے، علامہ راجہ ناصر کی نیوز کانفرنس، ویڈیو
  • کراچی ریمدان مارچ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کی نیوز کانفرنس