امریکی و صیہونی دباؤ اور لالچ کے زیر اثر صدر کیجانب سے ملکی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی قرارداد کے حق میں لبنانی ووٹ ڈالے جانے پر ملکی صدر کو پیغام ارسال کرتے ہوئے لبنانی مفتی نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے اپنے ہاتھ میں ہتھیار اٹھا رکھے ہیں کیونکہ آپ لبنان بالخصوص جنوبی علاقے کی حمایت نہیں کرنا چاہتے.. درحالیکہ لبنان اور اسکے تمام دکھ درد کے ذمہ دار ہم ہیں!! اسلام ٹائمز۔ لبنان کے جعفری مفتی شیخ احمد قبلان نے صدر جوزف عون کو پیغام ارسال کرتے ہوئے ملک میں امریکہ و غاصب صیہونی رژیم کی فتنہ انگیزیوں پر سختی کے ساتھ متنبہ کیا ہے۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خطے کی حالیہ صورتحال کا دارومدار اُن ممالک پر منحصر ہو چکا ہے جو انسانوں، مذاہب، فرق اور حتی لبنان کی بھی کوئی پروا نہیں کرتے ہیں، اپنے پیغام میں شیخ احمد قبلان نے تاکید کی کہ بین الاقوامی و علاقائی سطح پر ایسے ایسے منصوبے بنائے جا چکے ہیں کہ جن کا ہدف لبنان کو تباہ و برباد کر دینا ہے۔ لبنانی مفتی نے بھوکے بین الاقوامی و علاقائی بھیڑیوں کے وجود پر سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہ جو اس ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کر دینے کے درپے ہیں، کہا کہ سلامتی کے مسائل کو صدر کی ترجیحات میں سرفہرست ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کوئی ایسا عقلمند انسان موجود نہیں جو ان جنگلی جانوروں کے سامنے اپنی طاقت سے دستبردار ہو جائے؛ ایسے جانور کہ جو ناجائز قبضے، جارحیت اور قتل عام سے کبھی سیر نہیں ہوتے!
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فوج و دیگر قومی گروہوں کے ساتھ ہم آہنگ حزب اللہ لبنان کے ہتھیار؛ اس ملک کے وجود کے لئے ضروری ہیں، شیخ احمد قبلان نے تاکید کی کہ جناب صدر! ہمارے لئے جو چیز اہم ہے وہ قومی خدشات کو سمجھنا ہے، نہ کہ فرقہ وارانہ؛ نیز ملک کی حمایت کرنا ہے، اسے غیر مسلح کرنا نہیں؛ طاقت میں اضافہ کرنا ہے، گھٹنے ٹیکنا نہیں نیز ملک کو متحد کرنا ہے، اسے تقسیم کرنا نہیں! انہوں نے کہا کہ ظلم و پاگل پن سے بھری اس دنیا میں کوئی بھی عقلمند شخص "اسلحے" کے بدلے "سکیورٹی معاہدے" کو ہرگز قبول نہیں کرے گا؛ فلسطین، جنوبی شام اور دنیا بھر کے دیگر خطے آپ کی آنکھوں کے سامنے ہیں (اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ غاصب صہیونیوں نے ان کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا)۔ لبنانی مفتی نے لکھا کہ آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر اور ہمارے خطے میں سلامتی؛ صرف "ہتھیاروں" اور "قومی صلاحیتوں" کی بنیاد پر ہی حاصل کی جا سکتی ہے لہذا آزادی و اقتدار کی قیمت بہت زیادہ ہے! 

حزب اللہ لبنان کی صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ حالیہ جنگ میں غاصب صیہونی رژیم اور نیٹو کے ہتھیاروں کے مقابلے میں حزب اللہ لبنان کی عظیم مزاحمت نے یہ ثابت کر دکھایا کہ حزب اللہ کی اسٹریٹجک ڈیٹرنس پر مبنی عظیم طاقت اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ جس کے مقابلے میں غاصب اسرائیلی رژیم نے الخیام جیسے ایک چھوٹے سے سرحدی قصبے پر قبضے کے لئے اپنی تمام طاقت صرف کر دی، لیکن آخر کار وہ کامیاب نہ ہو سکی۔ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ سلامتی کونسل محض ایک آپریشن روم اور سپر پاورز کے مفادات کو محفوظ بنانے کا ہتھکنڈہ ہے، اپنے پیغام کے آخر میں شیخ احمد قبلان نے تاکید کی کہ ہم نے اپنے ہاتھ میں ہتھیار اٹھا رکھے ہیں کیونکہ آپ لبنان بالخصوص جنوبی علاقے کی حمایت نہیں کرنا چاہتے.

. درحالیکہ لبنان اور اس کے تمام دکھ درد کے ذمہ دار ہم ہیں!!

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شیخ احمد قبلان نے لبنانی مفتی کرتے ہوئے حزب اللہ کے ساتھ ہوئے کہ

پڑھیں:

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار

منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی عمل نے خطے میں امن کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
  • طالبان کے خلاف مسلح مزاحمت کا دائرہ وسیع، کئی افغان صوبوں میں جھڑپوں کی اطلاعات
  • زندگی کا مقصد
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع