بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں، رانا ثناء
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے سامنے پاکستانی اور کشمیری یکجا ہیں۔
مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے تکبر اور غرور کیا تو اسے ہزیمت اٹھانا پڑی، پرامید ہیں کہ اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا، بھارت نے دوبارہ کوئی ایسی حرکت کی تو پہلے سے بھی زیادہ سخت جواب ملے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ کشمیری اور پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کے سامنے یکجا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر بےپناہ ظلم کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی دعاؤں سے مسئلہ کشمیر دوبارہ دنیا کے سامنے اجاگر ہوا ہے، امید ہے اس مرتبہ مسئلہ کشمیر کا حل نکلے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے سامنے
پڑھیں:
بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کیلیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی، جس میں لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔