پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پرجنگ بندی کیلئے پرعزم ہے: عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر اہم اور حل طلب معاملہ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کےلیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی کی تازہ صورتحال پر انہوں نے کہا کہ صورتحال اب بھی نازک اور غیریقینی کا شکار ہے۔
عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مندوب عاصم افتخار
پڑھیں:
اقوام متحدہ ہو یا آسیان مودی مُنہ چھپا رہا، سات، صفر کی شکست یاد دلائی جاتی رہے گی: بلاول
اسلام آباد،مظفرآباد،لاہور(نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کے بعد پاکستان کا سٹینڈرڈ سب کے سامنے ہے اور مودی دنیا سے منہ چھپا رہا ہے۔ مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا اور دیگر ممالک انہیں یاد دلائیں گے کہ 7 جہازگرے تھے۔ اقوام متحدہ ہو یا آسیان، دنیا کا کوئی بھی فورم ہو بھارت وہاں سے بھاگ رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر عمران کو اقتدار دیاگیا تھا۔ میں خود انتخابات میں آپ کے پاس آیا تھا۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان نے مایوس نہیں کیا۔ جتنا سیاسی شعور کشمیر میں ہے اتنا کہیں نہیں ہے۔ بھارت پاکستان اور کشمیر کے بھائی چارے کونقصان پہنچاتا ہے۔ مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ جنگیں بھی ہارے اور اب سازش بھی ہارو گے۔ جب آپ کا نمائندہ آپ کی نمائندگی نہیں کرسکتا تو عوام کو خود جدوجہدکرنا پڑتی ہے۔ کشمیرکے عوام جب سراپا احتجاج تھے تو فیصل راٹھور اس کو بھی دیکھ رہے تھے۔ اب مظفرآباد میں آپ کا نمائندہ فیصل راٹھور ہے۔ فیصل راٹھور نے عوام سے جو وعدے کیے وہ میرے پاس آپ کی امانت ہیں۔ ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے۔ علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب کی صوبے کے عوام کیلئے جاری خدمات کو سراہا۔ گورنر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں نئے جذبے اور ولولے سے متحرک کر دیا ہے۔ قبل ازیںگورنر نے لارنس کالج گھوڑا گلی مری کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ پرنسپل نے ان کو ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بحیثیت گورنر ادارے کی ترقی کیلئے جو بھی ضرورت ہو پوری کروں گا۔ جامعات میں گڈ گورننس کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔