لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے حالیہ پاکستان بھارت جنگ کے نتیجہ میں مسئلہ کشمیر ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں ابھر کر سامنے آیا ہے، حکومت پاکستان اس موقع کا فائدہ اٹھائے اور تنازعہ کشمیر کے حل کو اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق یقینی بنائے۔ اہل کشمیر اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علاوہ کسی اور سمجھوتہ کو قبول نہیں کرے گی۔ تنازعہ کے حل کے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں۔ عباس پور، ہجیرہ، دوارندی اور بٹل سیکٹر میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے زیراہتمام یوم تشکر ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے کشمیریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے اور ہر مرد و زن کو جنگی حالات سے نمٹنے کی تربیت دی جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ ثالثی کے نام پر تقسیم کشمیر کی کوئی بات کریں گے تو کشمیری اور پاکستانی اسے تسلیم نہیں کریں گے۔ امیر جماعت نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقاتیں کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کنٹرول لائن پر موجود فوجی جوانوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور ان کو داد شجاعت دی۔ یوم تشکر ریلیوں سے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان، سیکرٹری جنرل آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل احمد راٹھور، نائب امیر سردار زاہد رفیق، تحریک کشمیر کے برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، الطاف بھٹ، سردار حبیب خان، مختار علی خان، سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ حافظ نعیم الرحمن نے کشمیری عوام کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور 25کروڑ پاکستانی عوام ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ امیر جماعت آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے سیز فائر لائن کا دورہ کر کے کشمیری قوم کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی

پڑھیں:

مانسہرہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن بنو قابل پروگرام کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • حماس نے امن پلان پر سنجیدہ اور باوقار ردعمل دیا ہے: حافظ نعیم الرحمان
  • حماس نے غزہ امن پلان پر ذمہ دارانہ اور باوقار ردعمل دیا، حافظ نعیم الرحمٰن
  • مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کو ریاستی پالیسی قرار دینے کو مسترد کرتے ہیں: حافظ نعیم 
  • حکومت کے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی تجویز مسترد کرتے ہیں،حافظ نعیم الرحمن
  • مانسہرہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن بنو قابل پروگرام کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  •   وزیر اعظم شہبازشریف کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو فون
  • سینیٹر مشتاق کی گرفتاری و آزاد کشمیر کی کشیدہ صورتحال ، حافظ نعیم الرحمن کا وزیراعظم کو فون
  • حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور
  • حافظ نعیم الرحمن کا صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف آج ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہے‘ حافظ نعیم الرحمن