کراچی میں اس وقت شدید آبی بحران ہے: منعم ظفر
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ کراچی میں اس وقت شدید آبی بحران ہے۔
جماعتِ اسلامی کے نیپا ہائیڈرینٹ کے باہر مظاہرے سے خطاب میں منعم ظفر نے کہا کہ پی پی شہریوں کو ان کا حق دینے کے لیے تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ گلشنِ اقبال، پی ای سی ایچ ایس، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں پانی نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتی ہے،حافظ نعیم الرحمان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا، معیشت کی ترقی کے اعداد وشمار اور اشتہارات سب جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، لیوی ختم اور قیمتیں کم کی جائیں۔