کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ نے 9مئی واقعے میں ملوث پی ٹی آئی کارکنوں کیلئے عام معافی کا مطالبہ کردیا۔ کہتے ہیں خوشی کے موقع پر جو معصوم شکار ہوئے انہیں معاف کردیا جائے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح اور یوم تشکر پر مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی و دیگر بھی ان کے ہمراہ ہیں، انہوں نے مزار قائد پر پھول رکھے اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھارت کو ایک ہی جواب دیا، کلمے کے نام پر بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان پر ہم سب ایک قوم ہیں، پوری قوم کا جذبہ افواج پاکستان کے ساتھ شامل رہا، افواج پاکستان نے وہ جواب دیا کہ دشمنوں کے دانت کھٹے کردیئے، شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔

بانی پی ٹی آئی کے ساتھ جو نا انصافی کرے گا عوام ان کے گھروں میں گھسے گی:شاندانہ گلزار

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر الزام لگا کر تحقیقات کے بجائے حملہ آور ہونے کی کوشش کی، ہم ہندوستانی قوم کے خلاف نہیں، انتہاء پسند ہندو مودی کے خلاف ہیں، مودی نے مساجد کو شہید کیا لیکن ہم نے مندروں کو نقصان نہیں پہنچایا، ہماری حکومت اور فوج نے صبر کا دامن چھوڑا نہ ہی امن کا، ہم امن پسند لوگ ہیں، یہ ثابت کرکے دکھادیا۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ سیز فائر کے بعد بھی حیدرآباد دکن میں کراچی کے نام سے بیکری کو جلایا گیا، کراچی میں بھی انڈیا کے نام کی دکانیں ہیں لیکن ہم نے ان کے خلاف کچھ نہیں کیا، ہم امن پسند قوم ہیں یہ پاکستانی قوم نے اپنے عمل سے ثابت کرکے دکھایا، آج پوری پاکستانی قوم کو افواج پاکستان پر فخر ہے۔

کراچی اور پشاور کے 9 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا پاکستان آنے کا اعلان

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پوری قوم آج فتح کا جشن منارہی ہے، ہمیشہ مزار قائد پر آکر دعا کرتے ہیں کہ ملک کے مسائل حل ہوں، آج ہم اظہار تشکر کیلئے مزار قائد پر جمع ہوئے ہیں، آج مزار پر حاضری میں مجھے فخر محسوس ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک اور قوم کو دنیا میں رسوا کروایا، پی ٹی آئی کے چند لوگ بیرونی سازش کے شکار اور کچھ اس میں شامل ہوئے، کچھ نے معصومیت میں آکر ایسے لوگوں کا ساتھ دیا، 9 مئی کے معصوم افراد کو رہا کیا جائے، حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انہیں عام معافی دے دیں۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: گورنر سندھ کا

پڑھیں:

گورنر سندھ نے جمعے کے روز صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جمعے کے روز صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 16 مئی کو سہ پہر تین بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس کی صدارت اسپیکر سید اویس قادر شاہ کریں گے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اجلاس میں معمول کی کارروائی کے علاوہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی مسلح افواج کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق ایک تہنیتی قرارداد پیش کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یومِ تشکر، مزارقائد اور دیگر مقامات پر تقریبات
  • گورنر سندھ نے 9 مئی کے ملزمان کو عام معافی دینے کا مطالبہ کردیا
  • یوم تشکر، لاہور میں  مزار اقبالؒ پر خصوصی تقریب کا اہتمام
  • بھارتی فوج کے حق میں بیان دینے پر آئی سی سی چیئرمین جے شاہ سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
  • انسداد رشوت ستانی عدالت، چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت ملتوی
  • کراچی میں لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک کیخلاف جوڈیشل کمیشن قائم کرنیکا مطالبہ
  • جے یو آئی نے بھی بیرون ملک پاکستانیوں کو ای ووٹنگ  کا حق دینے  کا مطالبہ کردیا
  • گورنر سندھ نے جمعے کے روز صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
  • اگر افواج مضبوط ہوں گی تو سرحدیں بھی محفوظ رہیں گی،گورنر سندھ