پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا: مشاہد حسین سید
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد(آئی این پی)سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر قوم، قومی قیادت اور پاک فوج کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو واضح پیغام دیا گیا کہ آپ تنہا نہیں ہیں اور پاکستان آپ کے ساتھ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ہمت بھی ہے، صلاحیت بھی، نیت بھی اور طاقت بھی ہے، بھارت کی جارحیت، بالادستی اور بربریت کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی، پاکستان پیچھے نہیں ہٹے گا۔
لاہور پولیس کی بروقت مداخلت نے 14سالہ لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام بنادی، لڑکے سمیت گرفتار
مشاہد حسین سید نے کہا کہ 1962 کے بعد بھارت کی سب سے بڑی سیاسی، عسکری اور سفارتی شکست ہوئی، بھارت کا خود ساختہ امیج بے نقاب ہو چکا ہے اور پاکستانی قوم، قیادت اور افواج کو عظیم کامیابی پر مبارک ہو۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فورسز کا پیشہ ورانہ معیار دنیا کے سامنے آیا ہے۔سابق سینیٹر نے کہا کہ بھارت ایک ریاستی دہشت گرد ملک ہے لہذا عالمی برادری کو ہوشیار رہنا ہوگا، امریکا، کینیڈا اور قطر میں بھارت کے دہشت گردی کے اقدامات ریکارڈ پر ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں پر پین سے کوئی بھی تحریر لکھنے پر پابندی عائد کردی
انہوں نے کہا کہ صرف 4 سال میں بھارت نے پاکستان کے خلاف 20 سے زائد دہشت گردی کے حملے کیے ہیں، جوہری ہتھیار ایک انتہا پسند حکومت کے ہاتھوں میں ہیں، اسی لیے دنیا خبردار رہے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ آر ایس ایس ایک فاشسٹ اور نسل پرست تنظیم ہے جو صرف نفرت پھیلاتی ہے، بھارت کی پاکستان سے متعلق معاشی، سفارتی اور سیکیورٹی نقصان پہنچانا، تین سطح کی حکمت عملی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو بھی بھارت نے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کی، 1971 کے بعد پاکستان نے جو قرض تاریخ پر تھا، وہ ہم نے اب چکا دیا ہے۔
دنیا نے دیکھا کئی گنا بڑے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے میں چند گھنٹے لگے: وزیر اعظم کا یوم تشکر پر پیغام
مشاہد حسین سید نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر اگر بھارت نے ہٹ دھرمی کی تو اس کی لڑائی براہ راست امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہوگی کیونکہ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کا کہا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مشاہد حسین سید نے کہا کہ بھارت کی
پڑھیں:
بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا؟ سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد:سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور ایئرچیف کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے شاید ان کے گلاس میں نشہ ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا کو بریفنگ میں سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ایئر چیف کو 90 دن بعد پاکستان کے طیارے گرانے کا خیال آیا، بھارت کے مقابلے میں افواج پاکستان بالکل تقسیم نہیں ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں فوج کو ہندوتوا بنایا جارہا ہے، آپ دیکھیں کہ ہم نے کتنے جہاز گرائے ہم نے سب کچھ کلیئر پیش کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرتے ہیں یہ ساری دنیا جانتی ہے، ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے ہماری صلاحیت اور عزم سب بالکل سامنے ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارتی ایئرچیف نے بیان دیا ہے کہ ہم نے بھی پاکستان کے چھ طیارے گرائے ہیں جس پر بھارت کو ایک بار پھر جگ ہنسائی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔