لیجنڈری مرحوم اداکار طلعت حسین کی بیٹی تزئین نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے اور ایک انٹرویو میں اس بارے میں دلچسپ روداد سنائی ہے۔

تزئین حسین جو کہ اداکاری کے شعبے میں کافی شہرت رکھتی ہیں نے دوسری شادی ایک بینکار سے کی ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں تزئین حسین نے انکشاف کیا کہ ان کے دوسرے شوہر نے انھیں یوٹیوب پر ایک انٹرویو میں دیکھا اور دل ہار بیٹھے تھے۔

جس کے بعد انھوں نے مشترکہ دوستوں کے ذریعے سے تزئین حسین سے ملاقات کرانے کی درخواست کی تھی۔

اس طرح اداکارہ تزئین اور ان کے شوہر عامر سیدین کی ملاقات ہوئی اور پھر فون پر بھی بات چیت جاری رہی۔

دونوں نے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کرلیا اور ایک سادہ سی تقریب میں شادی کرلی۔ 

یاد رہے کہ تزئین حسین کی پہلی شادی یونی ورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی ہوگئی تھیں جن سے 3 بچے ہیں جو اب جوان ہوچکے ہیں۔

پہلی شادی کے بعد ہی انھوں نے ڈراموں میں کام کرنے کے بجائے بچوں کو وقت دینے کا فیصلہ کیا۔ 2020 میں ان کے شوہر دل کے دورے کے باعث چل بسے۔ 

جس کے بعد تزئین حسین نے 20 سال بعد ڈراموں میں پھر سے کام کرنا شروع کیا۔ 2023 میں ان کا ڈراما یوں ہی کافی مقبول ہوا۔

پھر ان کی ملاقات عامر سیدین سے ہوئی اور دونوں نے گزشتہ ماہ ہی شادی کی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیا

—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ مجاہد میں شوہر سے علیحدگی کے بعد ملاقات کے لیے آنے والے 2 بچوں کو مبینہ طور پر ماں نے قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس خیابان مجاہد میں 2 بچوں کو قتل کرنے والی ؒماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تفتیش جاری ہے، سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔

کراچی میں ڈاکٹر کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا، مقتول واک کرنے نکلا تھا

لیاری کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب فائرنگ کرکے ڈاکٹر شمبو لعل عرف ڈاکٹر لعل کو قتل کر دیا گیا، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ مہروز علی کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، کچھ عرصہ قبل ملزمہ کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی تھی، بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس پر اس کی شوہر سے علیحدگی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شوہر سے علیحدگی کے بعد ملنے آئے 2 بچوں کو ماں نے قتل کر دیا
  • یورپی یونین کے سفیروں نے یوم آزادی پر پاکستانیوں کے دل جیت لیے
  • 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں میں پی ٹی آئی کا متشدد احتجاج معمول بن گیا، خواجہ آصف
  • پہلے شوہر سے طلاق 36 سال بعد کیوں لی؟ بشریٰ انصاری کا پہلی بار بے باک انکشاف
  • جرمنی کے چند دلچسپ و عجیب قوانین
  • سی پیک کی تعمیر میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد ہے؛ چینی سفیر
  • ماں تجھے سلام ۔ عثمان ڈار کا دلچسپ انٹرویو، خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری کے ساتھ
  • مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
  • علامہ شبیر میثمی کا اربعین حسینی اور پنجاب حکومت کے رویے پر خصوصی انٹرویو
  • 25 کیرٹ کا محبت نامہ، رونالڈو نے جارجینا کو بالآخر شادی کی پیشکش کردی