حسن علی:ملکی سیاسی محاذپھرگرم ہونےکوتیار ، جماعت اسلامی نے تیاریوں کا آغاز کردیا، جماعت اسلامی کاتمام سیاسی جماعتوں کوحکومت مخالف تحریک شامل کرنیکافیصلہ۔
سیاسی محاذ کاآغازپنجاب سےکیاجائےگا، بلدیاتی انتخابات نہ کروانےپرتمام سیاسی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پراکٹھاکیاجائیگا، جماعت اسلامی کی آل پارٹیزکانفرنس رواں ماہ کےآخری ہفتےمیں بلائی جانےبارےمشاورت ہوگی۔

کانفرنس میں بلدیاتی نظام ترمیمی بل2025پر بھی تمام سیاسی جماعتوں کوتحفظات سےآگاہ کیاجائیگا، آل پارٹیزکانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سےآئندہ کالائحہ عمل طےکیاجائیگا۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں جماعت اسلامی

پڑھیں:

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک حماس کا ہتھیار نہ ڈالنے کا فیصلہ سو فیصد درست ہے، محمد یوسف

اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ مزاحمتی تحریک حماس کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ان شاءاللہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اور شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک حماس کا ہتھیار نہ ڈالنے کا فیصلہ زمینی حقائق کے مطابق سو فیصد درست ہے، ٹرمپ کا بیس نکاتی جنگ بندی کا منصوبہ غزہ میں اسرائیل کی دادگیری کو مزید تقویت دے گا۔ اپنے ایک بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کیلئے امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت غیر مسلح سماجی کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت، اسرائیلی فوج کی بحری قزاقی، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور کھلی دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار پانچ اکتوبر کو جماعت اسلامی کراچی کے تحت شاہراہ فیصل پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں غزہ مارچ امت کی آواز ہے، عوام بھرپور شرکت کرکے اپنی ایمانی غیرت کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تحریک حماس کے بغیر مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، ان شاءاللہ فلسطینی عوام کی جدوجہد اور شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امرا مقامات و تحاصیل کااجلاس
  • چاہتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ملنا چاہیے، فیصل کریم کنڈی
  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک حماس کا ہتھیار نہ ڈالنے کا فیصلہ سو فیصد درست ہے، محمد یوسف
  • الیکشن کمیشن نے سیاستی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات میں نگرانی اختیار مانگ لیا
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے اندرونی انتخابات کی نگرانی کا اختیار مانگ لیا
  • صمود فلوٹیلا کے رضا کاروں، فلسطینیوں کی جرأت کو سلام، ملک بھر میں اسرائیل مخالف مظاہرے، ریلیاں
  • سندھ ہائیکورٹ: جسٹس طارق محمود کی ڈگری منسوخ کرنیکا فیصلہ معطل
  • جماعت اسلامی کی اپیل پر نوابشاہ میں یوم احتجاج
  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، تمام کارروائی ڈیجیٹل نظام پر منتقل
  • پیپلز پارٹی کا پارلیمنٹ میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ