وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں انہیں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پارٹی صدر نواز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی مجموعی صورتحال سمیت آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔
دوسری جانب، سینیٹر عرفان صدیقی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کے لیے سیاسی تقسیم بھلا کر ایک ہونا خوش آئند اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا۔ نواز شریف نے پاکستانی میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فتح پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ ہے بلکہ روشن اور تابناک بھی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم کی چوہدری نثار سے ملاقات
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔
چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔