بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے پاکستان کا دفاع کیا، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی، اور پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے انتہائی پیشہ وارانہ مہارت سے وطن کا دفاع کیا، بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران پاکستان کی پارلیمنٹ نے بھی نہایت مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے، قومی سلامتی کے لیے ہر قسم کی سیاسی تقسیم بھلا کر ایک آواز میں بولنا خوش آئند اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے نمائندوں نے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے بہادر افواج کا حوصلہ بڑھایا، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو اس امتحان میں سرخرو کیا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے سچ پر مبنی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھا اور دشمن کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔
مزیدپڑھیں:خارجہ سطح پر ناکامی کے بعد بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو مختلف ممالک میں بھیجنے کا فیصلہ
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔