Daily Mumtaz:
2025-11-19@04:42:46 GMT

بھارتی جارحیت،وزیراعظم نے صورتحال کوبہترین سنبھالا

اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT

بھارتی جارحیت،وزیراعظم نے صورتحال کوبہترین سنبھالا

اسلام آباد(طارق محمود سمیر) بھارت کیخلاف پاکستان کی کامیابی ، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، اس کی
مرکزی تقریب اسلام آباد شکر پڑیاں میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہبازشریف تھے ، اس تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان ،غیر ملکی سفارتکار ، وزراء اور اہم شخصیات شریک تھیں لیکن تقریب کی خاص دو تین باتیں تھیں ۔ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کیا اور خوب داد لی ، پھر سیدہ عائشہ ہاشمی اور بچوں نے میڈیم نور جہاں کا ملی نغمہ اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدےسناکرخوب داد وصول کی ،بڑی شاندار تقریب تھی،تقریب میں لہوگرمایا گیا، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں 1971کے واقعات کا بھی ذکرکیا اور کہا کہ قوم کی دعائیں رنگ لائیں اورپاکستان کو کامیابی ملی ، انہوں نے ایک واقعہ سنایا کہ9مئی کو سب سے ملاقات کی اور آخری پلان دیا ، جب بھارت نے تمام حدیںکراس کر لیں تو انہوں نے کارروائی کا حکم دیا تھا، وہ کہتے ہیںکہ رات ڈھائی بجے جب آرمی چیف کا فون آیا کہ نور خان ایئر بیس کے قریب بھارت کا میزائل گرا ہے اور اب ہمیں جوابی کارروائی کی اجازت دیں ، وزیراعظم نے کہا کہ بسم اللہ کریں،نعرہ تکبیر بلند کریں اور آگے بڑھیں۔وزیراعظم نے بتایا کہ فجرکی نماز کے بعد سوئمنگ کرتا ہوں ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سوئمنگ کیلئے میں اپنا سیکیور فون ساتھ لے گیا اور جونہی فون بجا تو آرمی چیف سید عاصم منیر نے بتایاکہ سیز فائرکی درخواست کی جارہی ہے، میں نے کہا کہ اس سے بڑی عزت کی کیا بات ہوسکتی ہے کہ آپ نے دشمن کو سیزفائر پر مجبور کردیا ہے، میں نے کہا کہ آپ سیزفائرکی پیشکش کو قبول کرلیں، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ سے جاپان ، یورپ تک ہر جگہ تک یہ بات پہنچ گئی ہے کہ پاکستانی فوج اور پاکستان کامیاب ہوئے ہیں ، پھر انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی ذکر کیا اور امریکی صدر نے جو سیز فائر کرایا اور مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی بات کی۔وزیراعظم نے خطاب میں بھارت کو دو پیغام دیے ایک امن اوردوسرادوبارہ گڑ بڑکا سوچنا بھی نہیں ، پھر ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کریں اور آگے بڑھیں ، پانی کا مسئلہ ہے ، سندھ طاس معاہدہ ہے پر اس پر عمل کریں اور آگے بڑھیں ، یہ معاملات اہم تھے ،کشمیر کا مسئلہ حل کریں،بھارت پانی روکنے کی پالیسی کو ختم کرے،واضح اعلان کرے اور اس کے بعد پھر تجارت کی بات ہوگی۔وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ایک نئی بات کی ہے وہ یہ ہے کہ اب ہمیں معاشی میدان میں 10مئی کی طرح آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ،وزیراعظم کو چاہیے کہ اب اس ساری صورتحال سے نکلنے کیلئے ایک ہی راستہ ہے کہ پاکستان کے اندر سیاسی استحکام لائیں ،سیاسی استحکام ہوگا تو ملک آگے بڑھے گا،وہ تحریک انصاف کو مذاکرات کی آفر کر چکے ہیں، پی ٹی آئی نے اس پیشکش کو قبول بھی کر لیا ہے ، تو اس عمل کو آگے بڑھایا جائے تا کہ ملک کے اندر اتحاد کی جو فضاء پیدا ہوئی ہے وہ برقرار رہے،اب ایک بڑا موقع مودی نے ہمیں دے دیا ہے، قومی اتحاد ویکجہتی کا عملی مظاہرہ ہوچکا ہے ، اب سیاسی طور پر ملک کو مستحکم بنائیں اور اپوزیشن کے گلے شکوے آئین کے دائرے میں رہ کر دور کریں ، پھر دوسرامسئلہ ہے دہشتگردی کا ،خاص کر بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں اس سے نمٹنا ضروری ہے ، بلوچستان کے حوالے سے ایک بھی ایک جامع حکمت عملی بنائی جائے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے تمام صورتحال کو دانشمندی سے سنبھالا ،سفارتی محاذکو بڑے خوبصورت اور جامع انداز میں لیکر آگے چلے، ایک اور بڑی اچھی خبر آئی ہے کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر ہیں اور برطانوی وزیر خارجہ نے بڑا اہم بیان دیا ہے کہ پہلگام واقعے پر بھارت نے جو پاکستان پر الزامات لگائے وہ درست نہیں ہیں ، کوئی الزام ثابت نہیں ہوا ،بھارت نے کوئی ثبوت نہیں دیا ، یہ برطانیہ کی جانب سے بہت بڑا اور اہم اعلان ہے اور یہ پاکستان کی بے گناہی کا عالمی سطح پر ثبوت ہے ، اس بیان کے بعد نئی دہلی والوںکی پریشانی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ، پہلے ٹرمپ کے بیانات پر پریشان تھے اور اب برطانوی وزیر خارجہ کے بیان کی وجہ سے پریشان ہورہے ہیں،اب سیز فائر کو آگے بڑھانا اور اس کو مستقل بنیادوں پر آگے لیکر چلنا یہ بھی عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اور اس تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے کہ آئندہ چند دنوں میں کیا پیشرفت متوقع ہے ۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کراچی سرکلر ریلوےشہر کی ضرورت ہے، جلد بحال کریں گے،وزیراعظم

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔

کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت بڑے ریلوے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران سے استنبول تک ریلوے روٹ کی بحالی پاکستان ریلوے کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیراعظم کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کا نظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ تھرکول کی ترسیل کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک جاری ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ریلوے طویل عرصے سے زبوں حالی کا شکار رہا ہے، مگر وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم نے اس بوسیدہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مؤثر کام کیا ہے۔ وزیراعظم نے حنیف عباسی کو اس سلسلے میں خصوصی مبارکباد بھی دی۔

قبل ازیں وزیراعظم نے کراچی کینٹ اسٹیشن کا دورہ کر کے منصوبے کی تفصیلات کا جائزہ لیا،  وزیر ریلوے نے انہیں بریفنگ دی۔ بعد ازاں وزیراعظم نے اپ گریڈ شدہ شالیمار ایکسپریس کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

فاروق اعظم صدیقی ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، سرحد پر ممکنہ حملے کا خدشہ ہے : خواجہ آصف
  • بھارتی آرمی چیف کا بیان نظرانداز نہیں کر سکتے، بھارت حملہ کر سکتا ہے: خواجہ آصف
  • آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • کراچی سرکلر ریلوےشہر کی ضرورت ہے، جلد بحال کریں گے،وزیراعظم
  • پچھلی جنگ صرف ٹریلر تھا فلم ابھی باقی ہے، بدترین رسوائی کے بعد بھارتی آرمی چیف کی بڑھک
  • آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو صورتحال سنگین ہوگی: وزیر خزانہ
  • جارحیت پر مئی جیسا جواب: فیلڈ مارشل
  • بھارت میں مسلم دشمنی عروج پر
  • بھارت پر لگے امریکی ٹیرف
  • صدر مملکت اور وزیراعظم کا باہمی احترام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ