امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ گرکر تباہ،14 افراد زخمی ، ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
نیوجرسی(اوصاف نیوز)امریکی ریاست نیو جرسی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں طیارہ ٹیک آف کے بعد کراس کیز ہوائی اڈے کے قریب جنگل میں گرگیا
رپورٹ کے مطابق حادثے میں 14 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز برازیل کی ریاست ساؤ پاؤلو میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو ا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی پولیس اور برازیلین ایئر فورس کا ایروناٹیکل ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن اینڈ پریوینشن سینٹر حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کر رہے ہیں۔
پنجاب کے بلدیاتی قانون میں کیا بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی ریاست
پڑھیں:
مستونگ: مسلح افراد کاسرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ‘ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں سمیت 3 ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مستونگ/ پشاور/ لکی مروت (مانیٹرنگ ڈیسک+اے پی پی+ صباح نیوز) مستونگ میں مسلح افراد نے بازار پر حملہ کردیا، فائرنگ اور دھماکوں میں لڑکا جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے،سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر بنوں میں جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ لکی مروت میں حملے میں 2 ٹریفک اہلکار شہیدہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مرکزی بازار پرحملہ کردیا، ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فائرنگ اوردھماکوں میں ایک 16 سالہ لڑکا جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوگئے۔ ضلعی انتظامیہ کے دہشت گردوں نے مستونگ کے 3 بینکوں پر بھی حملہ کیا جبکہ بینک کی عمارت سمیت متعدد سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نذر آتش کردیا جبکہ واقعے کے بعد بازار بند ہوگیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق واقعے کے فوری بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا جس پر دہشت گرد پسپا ہوگئے، تاہم سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا فوری رسپانس جانی نقصان کو مزید بڑھنے سے روکنے میں مؤثر رہاہے، حملے کے مقام پر فورسز نے منظم انداز میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے،شہریوں کے تحفظ اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی جاری ہے جبکہ سیکورٹی اداروں نے حملہ آوروں کے سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں بنوں میں سی ٹی ڈی سے جھڑپ میں مطلوب 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مارے جانے والے دہشت گرد پولیس اور فورسز کو کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بنوں میں پولیس کے ساتھ مشترکہ اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالنے کے بجائے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں دہشتگرد حسین احمد ساکن ڈومیل بنوں اور انعام تورو عرف جہاد یار ساکن دتہ خیل وزیرستان اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم گل بہادر گروپ سے ہے۔مزید برآں لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔پولیس کے مطابق لکی مروت میں لونگ خیل سڑک پر ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹریفک پولیس کے 2اہلکار اسرائیل اور ثنااللہ موقع پر ہی شہید ہو گئے، واقعے کے فوراً بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، واردات کے بعد حملہ آور اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔