جو بائیڈن کی زندگی کا سب سے بڑا چیلنج، پروسٹیٹ کینسر ہڈیوں تک پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
واشنگٹن:
سابق امریکی صدر جو بائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، جو ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔
ان کی عمر 82 سال ہے اور وہ اس وقت اپنے معالجین کے ساتھ علاج کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
جو بائیڈن کی آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سابق صدر کو جارحانہ نوعیت کے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی۔
طبی رپورٹس کے مطابق اس بیماری کا پھیلاؤ ہڈیوں تک ہو چکا ہے، جس کے بعد بائیڈن اور ان کے اہل خانہ نے اپنے معالجین سے مشورہ کیا ہے تاکہ علاج کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا سکے۔
پروسٹیٹ کینسر مردوں میں سب سے عام کینسر ہے، جو پروسٹیٹ گلینڈ میں پیدا ہوتا ہے۔ پروسٹیٹ ایک چھوٹا غدود ہے جو مردوں کے تولیدی نظام کا حصہ ہوتا ہے۔
جو بائیڈن کی صدارت کی مدت 20 جنوری کو ختم ہوئی تھی، اور اس وقت سابق صدر عوامی زندگی سے کسی حد تک الگ ہو چکے ہیں۔
تاہم ان کی صحت کے حوالے سے یہ نئی تشخیص ان کے مداحوں اور عالمی رہنماؤں کے لیے تشویش کا باعث بنی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروسٹیٹ کینسر جو بائیڈن
پڑھیں:
پی ایس ایل: آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائیگا
کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں پیر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔
راولپنڈی میں کراچی کنگز سے میچ میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اسی مناسبت سے ٹیم کی جرسیاں تیار کرائی ہیں، پنک ربن مہم کا مقصد اس بیماری کیخلاف لوگوں کو شعور دینا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی جرسیاں تیار کرائی ہیں جبکہ کنگز کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی رنگ کے کیپس استعمال کریں گے، دوران میچ پلیئرز، میچ آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کمنٹیٹرز بھی بیماری سے متعلق اظہار کریں گے۔