data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) گورنر پنجاب نے پنجاب ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) گریڈ 20کے افسر اور سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا کہ خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تحریک لبیک پاکستان کے عہدیداروں کے 23 ارب 40کروڑکے اثاثے منجمد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: حکومت پنجاب نے کالعدم انتہا پسند جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے عہدے داروں کے 23 ارب 40 کروڑ کے اثاثے منجمد کر دیئے جب کہ 9 فنانسرز کے خلاف مقدمات بھی درج کرلیے گئے۔

میڈیاذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے احتجاج کے نام پر نفرت فتنہ پھیلانے والی فنڈنگ جام کر دی۔ صوبائی حکومت نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 92 بینک اکاؤنٹس اور جاز کیش سمیت تمام ڈیجیٹل اکاؤنٹس جام کر دیئے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت نے باقی صوبوں میں بھی کالعدم انتہا پسند جماعت کے خلاف پنجاب جیسی یکساں کاروائی کے لئے وفاقی حکومت سے درخواست کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس کے دوران شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ سوشل میڈیا پر ملکی سلامتی کے خلاف مواد شئیر کرنے پر 31 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین