اسپین: سوشلسٹ پارٹی کے اہم رہنما کرپشن کیس میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 2nd, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کی سوشلسٹ پارٹی کے سابق اعلیٰ عہدے دار سانتوس سرڈان کو کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سانتوس سرڈان کی گرفتاری وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ دوسری جانب سابق وزیر ٹرانسپورٹ خوسے لوئیس آبالوس کو بھی سرکاری ٹھیکوں میں رشوت کے الزامات سے متعلق جاری تحقیقات میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ اسکینڈل وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے لیے بہت بڑا سیاسی بحران ثابت ہو رہا ہے۔ وزیراعظم اس کیس پر معافی مانگ چکے ہیں تاہم اپوزیشن کی جانب سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لندن پولیس نےفلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنےوالوں کو گرفتار کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن: فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والے متعدد افراد کولندن پولیس نے گرفتار کرلیا۔
برطانوی وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی اپیلوں کے باوجود مظاہرہ کیا گیا، حکومت کی جانب سےمانچسٹر کی عبادت گاہ پر حملے کے بعد مظاہرہ نہ کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔پولیس کی جانب سے احتجاج روکنے کے احکامات کے باوجود سیکڑوں افراد ٹریفلگر اسکوائر پہنچے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج منسوخ کرنا دہشت گردی کو جیتنے دینا ہے۔
میٹ پولیس کے مطابق احتجاج کے لیے وسیع پولیس وسائل درکار ہوں گے، مظاہرہ مزید کشیدگی پیدا کرسکتا ہے ، غیر حساس سمجھا جائے گا۔