امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کا اجلاس عاملہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
اجلاس میں سابق ڈویژنل صدر ضمیر جعفری، سابق ڈویژنل صدر اویس علی، سابق ڈویژنل صدر نوید انجم، سابق ڈویژنل نائب صدر کامران علی، سابق ڈویژنل صدر سید برادر شاہ، حبیب حسین ،سابق مرکزی محبین انچارج شوکت شیرازی اور دیگر سینئر احباب بھی شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے دوسرے اجلاس عاملہ کے پہلے روز کی پہلی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے جامعہ مسجد کریز اورکزئی میں کیا گیا۔ جس میں ریجنل صدر محمد حسن و مرکزی جنرل سیکرٹری حیدر ثقفی نے ابتدائی کلمات ادا کئے۔ اجلاس میں سابق ڈویژنل صدر ضمیر جعفری، سابق ڈویژنل صدر اویس علی، سابق ڈویژنل صدر نوید انجم، سابق ڈویژنل نائب صدر کامران علی، سابق ڈویژنل صدر سید برادر شاہ، حبیب حسین ،سابق مرکزی محبین انچارج شوکت شیرازی اور دیگر سینئر احباب بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کی پہلی نشست میں ریجنل کابینہ کے کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سابق ڈویژنل صدر
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
پشاور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیل کے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ میں اہم سماعت ہوئی اور فاضل عدالت نے وزیر اعلیٰ کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
تفصیل کے مطابق جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست پر سماعت کی۔ وکلاء ہڑتال کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی حفاظتی ضمانت میں 27 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیل دوبارہ طلب کرلی۔
وکیل وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں مقدمات درج ہیں، وزیر اعلی کو تفصیل فراہم کر دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالتوں میں رجوع کر سکے۔
خیبر پختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 15 دہشتگرد ہلاک
مزید :