لیجنڈری اداکارہ، گلوکارہ اور مصنفہ بشریٰ انصاری نے اقبال انصاری سے 1978 میں اصراف اور قرض سے پاک شادی کا قصہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو کو انٹرویو میں اداکارہ بشریٰ انصاری نے بتایا کہ 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی طے ہوئی تو ہم دونوں کے اہل خانہ کے درمیان شادی کے اخراجات پر گفتگو ہوئی۔

بشریٰ انصاری نے مزید بتایا کہ اُس وقت اقبال انصاری سرکاری ملازم تھے اور ماہانہ تنخواہ صرف 1200 روپے تھی۔ ظاہر ہے جو بہت کم تھی اور شادی کے اخراجات اُس وقت بھی بہت زیادہ ہوا کرتے تھے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری کے بقول اس بات کا احساس کرتے ہوئے میرے والد نے کہا کہ شادی کے لیے کار فروخت نہیں ہوگی، نہ زیور بنے گا، نہ قرض لیا جائے گا۔ صرف نکاح ہوگا اور وہ بھی سادگی سے!

بشریٰ انصاری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ اس طرح میری شادی صرف ایک ہزار روپے میں انجام پاگئی، بغیر کسی زیور، قرض یا بڑی تقریب کے، اور آج تک اُنہیں کبھی کوئی مالی بوجھ محسوس نہیں ہوا۔

بشریٰ انصاری نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ شادی خوشی کا موقع ہے، دکھاوا کرنے کا نہیں اور خوشی قرض میں نہیں، تعلق میں ہوتی ہے۔

یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو مداحوں نے ادکارہ بشریٰ انصاری کی گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے جا اصراف سے گریز کرنا قرض کے بوجھ تلے دبنے سے بہتر ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

بشریٰ بی بی فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں، خواجہ آصف

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اکانومسٹ کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر فیض حمید اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل فیض حمید کے لیے کام کرتی تھیں، بشریٰ بی بی کی دی گئی معلومات چند روز میں درست ثابت ہو جاتی تھیں۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اکانومسٹ کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل طور پر فیض حمید اور جنرل باجوہ کے کنٹرول میں تھے، جنرل عاصم منیر کی رپورٹ پر بانی پی ٹی آئی نے ناراض ہو کر انہیں ہٹا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا، طاقت کے لیے ایک خاتون کو لانچ کیا گیا، چار پانچ سال کی لوٹ مار ایک منصوبے کے تحت کی گئی۔ لوٹ مار کے پیسے سے بانی پی ٹی آئی کو حصہ ملتا تھا، باقی پیسہ باہر گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پلان کے تحت فیصلے ہوئے۔ پنجاب جیسے صوبے کے ساتھ سنگین مذاق ہوا، آکسفورڈ سے پڑھ کر بھی یہ سب کرنا افسوسناک ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عدلیہ کے تبادلوں پر نیا قانون دنیا کے مطابق ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس کے خواب دیکھے ہوئے تھے وہ نہ بن سکے، عدلیہ آزاد ہونی چاہیے مگر ثاقب نثار اور اعجاز الاحسن والے انداز میں نہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  فیض حمید عدالتوں اور بانی پی ٹی آئی دونوں کو کنٹرول کر رہے تھے، ملک کی کمانڈ جادو ٹونے کے حوالے کر دی گئی تھی، بشریٰ بی بی دشمن ملک کے ہاتھ لگ جاتیں تو سنگین خطرات پیدا ہو سکتے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بچی کے لالی پاپ نے ڈاکو کو بدل دیا؟ حقیقت جان کر سب حیران
  • دیپیکا پڈوکون نے بھاری معاوضے والی فلمیں چھوڑنے کی وجہ بتادی
  • رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
  • خیبرپختونخوا میں شادی ہالز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ
  • محکمہ ریلوے میں سلیک پیریڈ ختم، آمدنی میں اضافہ شروع
  • دنیا ئے اسلام کی پہلی جدید شادی
  • لوک گلوکارہ صنم ماروی کا پروگرام کا حیران کن معاوضہ لینے کا دعویٰ
  • بشریٰ بی بی فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں: خواجہ آصف
  • بشریٰ بی بی فیض حمید کیلئے کام کرتی تھیں، خواجہ آصف
  • خیبر پی کے میں دہشتگردی خود ساختہ، وفاق ہمارے 3 ہزار ارب نہیں دے رہا: سہیل آفریدی