گلبرگ ٹاؤن بلاک 14 میں کمزور عمارت تعمیر
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
رہائشی پلاٹ نمبر130 اور 648 پر ناقص میٹریل سے کمرشل عمارت قائم
ڈائریکٹر ضیاء کو حکام کی سرپرستی جاری ، بنیادی تعمیری ضابطے مکمل نظر انداز
سندھ بلڈنگ گلبرگ ٹان غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا بااثر مافیا سرگرم ڈائریکٹر وسطی سید ضیا اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی میں قانون شکنی شہریوں کی زندگیاں خطرے میںبلاک 14 پلاٹ 130 اور 648 کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات جاری جرآت سروے ٹیم کی موقف لینے کی کوشش ناکام رہی ۔ گلبرگ ٹان اس وقت غیر قانونی تعمیرات کے ایک خطرناک جال میں جکڑا ہوا ہے جہاں بااثر بلڈرز اور زمین مافیا بلڈنگ بائی لاز کو روندتے ہوئے دن رات کام جاری رکھے ہوئے ہیں اسوقت بھی گلبرگ بلاک 14 کے رہائشی پلاٹوں 130 اور 648 پر کمرشل تعمیرات کی جا رہی ہیں جن کے لیے نہ تو نقشہ منظور ہوا ہے اور نہ ہی حفاظتی اقدامات پر عمل ہو رہا ہے ذرائع کے مطابق یہ سب کچھ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سید ضیا اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی میں ہو رہا ہے جو بھاری رشوت کے عوض خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں علاقے میں سڑکوں کی تنگی پارکنگ کا بحران اور سیوریج سسٹم کی تباہ حالی کے خدشات شدت اختیار کر رہے ہیںشہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو گلبرگ ٹان رہنے کے قابل نہیں رہے گامتاثرین نے وزیرِاعلی سندھ اور اینٹی کرپشن حکام سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہیجرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا ۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
تلہ گنگ کے گاؤں سگھر میں یادگار شہداء کی تعمیر
تلہ گنگ ( نیوزڈیسک) تلہ گنگ کے گاؤں سگھر میں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت یادگارِ شہداء کی تعمیر کر لی۔
تلہ گنگ کے گاؤں سگھر کو شہداء اور غازیوں کی سرزمین کے طور پر بھی جانا جاتا ہے، مقامی افراد کی جانب سے یادگارِ شہداء پر ایک شاندار اور جذبۂ حب الوطنی سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا،علاقہ کے معززین کے علاوہ مختلف طبقات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شرکاء نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، سگھر کے 30 بہادر سپوتوں نے مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا جن میں 25 پاک آرمی اور 5 پاک فضائیہ کے شہداء شامل ہیں۔
اس کے علاوہ گاؤں سگھر کی پہچان اس کے 766 غازی ہیں جو کہ پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ میں مختلف ادوار میں خدمات پیش کر چکے ہیں، تقریب کے دوران شہداء کے ورثاء میں اعزازی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔
یہ تقریب نہ صرف شہداء کی عظیم قربانیوں کا اعتراف تھا بلکہ سگھر کے باسیوں کی حب الوطنی، اتحاد اور پختہ عزم کا روشن ثبوت بھی ہے۔
اس موقع پر نائیک (ر) غلام محمد نے بتایا کہ میں نے اکہتر کی جنگ لڑی ہے اور میں آج بھی اس ملک کے لیے جان دینے کے لیے تیار ہوں۔
چیف وارنٹ آفیسر (ر) ملک ملازم حسین نے بتایا کہ ہم نے گاؤں کی عوام کے تعاون سے اپنے گاؤں میں یادگار شہداء تعمیر کی ہے، ہمارا گاؤں شہیدوں اور غازیوں کا گاؤں ہے، ہمارے 28 شہداء ہیں۔
صوبیدار (ر) اعجاز حسین نے کہا کہ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت یادگار شہداء بنائی ہے، ہمارے آج بھی 700 کے قریب غازی ہیں جو افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ آج بھی کھڑے ہیں، ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔